2015 میں موقع ملنے پر بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروایا،نواب ثناء اللہ خان زہری

بدھ 17 جنوری 2024 22:13

2015 میں موقع ملنے پر بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروایا،نواب ثناء اللہ خان زہری
سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء حلقہ این اے 261سوراب،قلات،مستونگ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ مجھے 2015 میں موقع ملا تو میں نے پورے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروایااپنے وزیر اعلیٰ شپ کے تیسرے مہینے میں سوراب اور دکی کو ضلع کا درجہ دیااب موقع ملا تو میں اور نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری شہید سکندر آباد سوراب کے لوگوں کو میڈیکل کالج،یونیورسٹی،300بیڈڈ ہسپتال،کیڈٹ کالج دینے کے ساتھ ساتھ ہر گھر سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کریں گیتاکہ ہمارے لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سوراب میں اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر حلقہ پی بی 37 سوراب سیپاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار نوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری سمیت ہزاروں کی تعداد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان،قبائلی و سیاسی عمائدین موجودتھے جلسے سے ایڈووکیٹ منیرآزاد رودینی،حاجی شکیل احمد زہری،ڈاکٹرخدائے رحیم زہری،نزِیر زہری اور دیگر نے بھی خطاب کیاقبل ازیں سوراب پہنچنے پر پارٹی کارکنوں نے نواب ثناء اللہ خان زہری کا شاندار استقبال کیا۔

(جاری ہے)

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواب ثناء اللہ خان زہری نے مزید کہاکہ سوراب کے لوگوں کو تیس سال سے پسماندہ رکھا گیاتھا لیکن جب ہمیں اقتدار ملی اور اسے ضلع بنایاتو آج سوراب ترقی کے منازل طے کررہاہے ضلع کے انفراسٹکچرکو دیکھ کر دل خوش ہوجاتاہے۔ابھی تو ضلع بننے کے اور بھی ثمرات آنا باقی ہیں انہوں نے کہاکہ سوراب کو پسماندہ رکھنے والے پیٹ پرست اور مذہب پرست دونوں ایک مرتبہ پھر اپنی نظریں سوراب ہر جمالیے ہیں لیکن ہم اپنے پر امن اور خوشحالی کی جانب گامزن علاقے کو نہ پیٹ پرستوں کے حوالہ کریں گے اور نہ ہی مذہب پرستوں کے۔

انہوں نے کہاکہ وہ بھی ایک دور تھا جب یہاں کے لوگ امن کیلئے ترستے تھے آج سوراب سمیت آس پاس کے علاقوں میں مثالی امن قائم ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہوچکے ہیں آنے والے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی شاندار کامیابی حاصل کرکے مرکز،بلوچستان اور سندھ میں اپنی حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ قوم پرستی کے لبادے اوڑھے ایک شخص عمران خان کیدور حکومت میں سترہ ارب روپے لیکر اپنے لیے دبئی میں ہوٹل بنایا اور اس کے ہوٹل کا اقامہ سامنے آنے کے بعد اس کا حقیقت لوگوں پر آشکار ہوچکاہے۔

انہوں نے کہاکہ سوراب کے لوگ باشعور ہیں وہ نہ اقامہ ہولڈرز کے جھانسے میں آئیں گے اور نہ ہی مذہب کے نام پر ورغلانے میں آئیں گے انہوں نے کہاکہ مخالفین کا دٹ کر مقابلہ کریں گے اور آٹھ فروری کو ان کو ایسا شکست دیں گے کہ وہ پھر سوراب کی طرف رخ بھی نہیں کریں گے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہامزید کہاکہ ایک مذہبی جماعت لوگوں کو ورغلاکر اور کتاب کو قران سے تشبیع دیکر ان سے ووٹ حاصل کرتاہے اور لوگوں کو کہتاہے کہ جو ان کی جماعت کو ووٹ دے گا وہ جنت میں جائیں گے اور جو لوگ ووٹ نہیں دیں گے تو دوزخ میں جائیں گے ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ قران میں اس طرح کہاں لکھاہے اور اگر وہ اس طرح قران میں لکھا کچھ ہمیں دکھادیں تو سب سے پہلے میں اپنے بھائی کو لیکر ان کے جماعت میں شامل ہوجاوں گا یہ صرف اور صرف لوگوں کو ورغلانے کی باتیں ہیں اب لوگوں میں شعور آچکاہے وہ اس طرح کے باتوں میں آنے والے نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ آج تو یہ صرف انتخابی دفترکا افتتاح تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں پی پی پی کے جیالے موجود ہیں بہت جلد سوراب میں انتخابی جلسہ بھی منعقد کریں گے۔

جس میں اس سے کئی گناہ بڑھ کر لوگ شامل ہوکرمخالفین کا راستہ روکیں گے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں