موقع ملا تو کراچی کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے،شہباز شریف
شہر کو جنوبی ایشیا کا سب سے ترقی یافتہ شہر بنائیں گے،6 ماہ میں کراچی کا کوڑا کرکٹ صاف، تین سال میں گھر گھر پانی دینگے، پبلک ٹرانسپورٹ اور مسائل کے حل کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کرینگے،میٹرو بس اور اورنج ٹرین کراچی کو بھی ملنی چاہیئے، کالا باغ ڈیم قومی اتحاد کی قیمت پر نہیں بن سکتا،تقریب سے خطاب
پیر 25 جون 2018 18:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کراچی جیسا شہر پانی کے بحران کا شکار ہے، اس شہر کی حیثیت دنیا میں مثالی ہونی چاہیے تھی کیونکہ شہر قائد نے ملک بھر کے لوگوں کو ماں کی طرح آغوش میں لیا ہوا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاق کو آئندہ برسوں میں کراچی کے لیے زیادہ اور خصوصی ترقیاتی فنڈز مختص کرنا ہوں گے، اگر انہیں موقع ملا تو کراچی کے بڑے مسائل حل کریں گے۔اس موقع پر دیگر معاملات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) مسلم لیگ (ن) کے دور میں آیا، یہ منصوبہ ایک سال پہلے آجاتا لیکن ملک میں دھرنے دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 6، 6 مہینے دھرنے دیے گئے، ایسے حالات میں ملک کیسے ترقی کرسکتا تھا، لیکن اس کے باوجود مسلم لیگ (ن) ملک میں ترقی کے منصوبے لائی اور معیشت کے لیے کام کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو سب سے بڑا چیلنج توانائی کا تھا، ملک میں 18،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی جبکہ کراچی میں دہشت گردی اور بھتہ خوری عروج پر تھی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان تمام چیلنجز کے باوجود مسلم لیگ (ن) نے کام کیا اور فیصلہ کیا کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے، اس کے علاوہ کئی خصوصی منصوبوں پر توجہ دے کر انہیں مکمل کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت کے 5 سال میں بجلی کا 90 فیصد مسئلہ حل ہوچکا ہے جبکہ بجلی کے 4 پلانٹس کے ذریعے 112 ارب روپے کی بچت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں میں قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا اور ایک غیر مستحکم ملک میں معاشی ترقی کی رفتار سست ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود ابتر صورتحال میں ترقی کرنا معجزہ ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں الزام تراشی سے کام نہیں لینا چاہیے، عوام کو دیکھنا ہوگا کہ کونسی جماعت ملک کو آگے لے کر جاسکتی ہے، مجھے یقین ہے کہ عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر 2 روزہ دورے پر کراچی میں ہیں اور انہوں نے یہاں سے اپنی جماعت کی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔شہباز شریف اپنے دورے کے دوران کراچی سے اپنے انتخابی حلقے این اے 249 کے عوام سے بھی خطاب کریں گے اور شہر کے دیگر مختلف علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا گیس پلانٹس سے عوام کو سستی بجلی فراہم کی گئی، گیس پلانٹس سے 112 ارب روپے کی بچت ہوئی، کراچی میں خوف کا عالم تھا، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی تھی، کراچی کیلئے صرف صوبائی فنڈز پر انحصار نہ کیا جائے، 3 سال میں پانی کی فراہمی کا بندوبست کریں گے۔ انہوں نے کہا ہم نے پنجاب نہیں پورے ملک کیلئے پاور پلانٹس لگائے، کراچی کو ایشیا کا نہیں ساری دنیا کا مثالی شہر ہونا چاہیے تھا، کراچی کی حالت پر اب رونے دھونے کا کوئی فائدہ نہیں آگے دیکھنا ہے، لوگوں نے اعتماد کیا تو شہر کے 4 ایشوز حل کریں گے۔شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ 6 ماہ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیرختم کریں گے، کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ چلائیں گے، انفرااسٹرکچر کا مسئلہ حل کریں گے۔ انہوں نے کہا موقع ملا تو بھاشا ڈیم پر 5 سال میں 70 تا 80 فیصد کام ہو جائے گا، کراچی میں فری وے نہ بنائے گئے تو شہر جام ہو جائے گا، نواز شریف کے دور میں بھاشا ڈیم پر 100 ارب روپے کی انویسٹمنٹ کی گئی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار