شہباز شریف، آصف زرداری اور ایم کیو ایم انتخابات سے کیوں ڈر رہے ہیں فواد چوہدری
پی ٹی آئی کارکنان اور حکومت سے تنگ لوگوں سے کہتا ہوں کہ تیاری کرلیں، جلد پورا ملک میں سراپااحتجاج ہوگا: رہنما پی ٹی آئی
ہفتہ 25 جون 2022 23:35
(جاری ہے)
فوادچوہدری نے سوال کیا کہ شہباز شریف ،زرداری اور ایم اکیوایم والے الیکشن سے کیوں ڈر رہے ہیں، کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے تو نہیں ڈرسکتی۔
کراچی کے ضمنی انتخاب میں لوگوں نے ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کو مسترد کر دیا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی کال پر 90 فیصد ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قوم سے قربانی کی توقع ہے تو خود تو قربانی دینی چاہیے مگر صورت حال یہ ہے کہ سرکاری جہازپر وزیراعظم آصف زرداری سے والدہ کی تعزیت کے لیے گئے، صاف نظر آرہا ہے کہ تمام خاندان اس وقت سرکاری خرچوں پرپل رہا ہے۔فواد چوہدری نے عنقریب امپورٹڈ حکومت کے خلاف میگا احتجاج کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد اگلی کال دینے والے ہیں جس میں پوراملک سراپا احتجاج ہوگا،پی ٹی آئی کارکنان اور حکومت سے تنگ لوگوں سے کہتاہوں کہ تیاری کرنی ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ ان لوگوں نے کہا امیروں پر ٹیکس لگایا لیکن اصل میں انہوں نے کاروبار پر ٹیکس لگایا ہے۔ عمران خان پاکستان کو جوڑنے کی بات کرتے ہیں اس لیے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم نے مل کر اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ عوام کا حکومت پر اعتماد مکمل ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تو افغانستان کی کرنسی سے بھی مقابلہ نہیں کر پا رہے۔ اراکین اسمبلی پارلیمنٹ لاجز میں رہنے کے پیسے دے رہے ہوتے ہیں جبکہ کینڈی کریش چیمپئن کی پوری ٹیم ملک کا بیڑہ غرق کر رہی ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ حالیہ گیلپ سروے میں 76 فیصد لوگوں کی رائے ہے کہ انتخابات واحد راستہ ہیں، امپورٹڈ حکومت نے پاکستانی روپیہ کو غیر مستحکم کیا اور بدترین مہنگائی کے ساتھ کاروبار پر ٹیکس لگا دیا اور کاروبار پر ٹیکس کا پیسہ عوام دیں گے جبکہ مریم نواز کو سرکاری سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار