حکومت زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے، وفاقی وزیر صاحزادہ محبوب سلطان

حالیہ بارشو ں اور ژالہ بھاری سے فصلوںکو نقصان پہنچا حکومت دکھ کی اس گھڑی میںکسا نوں کے ساتھ کھڑی ہے ، وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ

ہفتہ 4 مئی 2019 14:44

جوھرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2019ء) وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ صاحزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ کسان ملکی معیشت مین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کے لیئے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے وہ ضلع خوشاب کے گاؤن جوڑہ کلان مین کسان سیمینار سے خطاب کر ر ہے تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی کے حکمرانون نے کرپشن لوٹ مار کے زریعے ملک کو غیر ملکی قرضو ں میں جکڑ کر رکھ دیا۔ انہو ں نے کہا کہ ترقی کا ڈھنڈورا پیٹنے والو ںنے ہر منصوبے میں اپنی کمیشن اور ذاتی مالی مفادات کو ترجیح دی ۔میاںشہباز شریف پنجاب میں ترقی کا راگ الاپتے تھے لیکن صوبہ کو مالی طور پر جتنا نقصان ان کے دور حکومت میں پہنچایا گیا اس کی مثال نہیں ملتی سابقہ حکومت میں زراعت کی ترقی کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ حالیہ بارشو ں اور ژالہ بھاری سے فصلات کو نقصان پہنچا حکومت دکھ کی اس گھڑی میںکسا نوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں