اشیاء کی قیمتوں کا اختیار آپ کے نہیں آئی ایم ایف کے ہاتھ میں ہے

ہر چند مہینوں بعد آئی ایم ایف نیا معاہدہ کررہا ہوتا ہے، قوم کو بتانا ہوگا بہت ہوچکا، اب ووٹ کا فیصلہ نئے زاویے سے کرنا ہوگا، سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 اکتوبر 2023 18:08

اشیاء کی قیمتوں کا اختیار آپ کے نہیں آئی ایم ایف کے ہاتھ میں ہے
خوشاب (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 اکتوبر 2023ء) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اشیاء کی قیمتوں کا اختیار آپ کے نہیں آئی ایم ایف کے ہاتھ میں ہے، ہر چند مہینوں بعد آئی ایم ایف نیا معاہدہ کررہا ہوتا ہے۔ انہوں نے خوشاب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتانا ہوگا بہت ہوچکا، اب ووٹ کا فیصلہ نئے زاویے سے کرنا ہوگا۔

عالمی اداروں کا سب سے زیادہ دباؤ پاکستان پر ہے، ہر چند مہینوں کے بعد آئی ایم ایف ایک نیا معاہدہ کررہا ہوتا ہے، ہمیں امداد اور قرضے ان کی شرائط پر ملتے ہیں۔ ہم نے اپنے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچا ہے، پیٹرول بجلی کی قیمتوں کا اختیار اب آپ کے اختیار میں نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے ہاتھ میں ہے، صڑف ہمیں کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیاں میں کہا کہ دہشت گردی کے سامنے بے بسی لمحہ فکریہ ہے، حکمران طبقہ صر ف اور صر ف دہشت گر دی کی مذمت اور عیادت ہی نہیں عوام کی حفاظت بھی کرے، بےگناہ مسلمانوں کے قتل میں ملوث عناصر اسلام ،ملک اور انسانیت کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں وہ بری طرح ناکام دکھا ئی دے رہی ہے، سکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریو ں کااحساس کرے اور ملک دشمن عنا صر کی کاروائی کو ناکام بنانے کیلئے مو ثر کردارادا کریں پاکستان میں موجودہ دہشتگردی میں اسرائیل اور انڈین ایجنسیاں ملو ث ہیں ۔ملک دشمن عنا صر، دہشتگردو ں اور ان کے سہو لت کاروں کو پکڑ کانشان عبر ت بنایا جائے۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں