ایچ آئی وی متاثرین کولائف ٹائم علاج کی سہولت دیں گے، بلاول بھٹو
وزیراعلیٰ سندھ کو انڈومنٹ فنڈ قائم کرنےکی ہدایت کی، لگتا حکومت ایک افطارکی مارتھی، بہت جلد دوسرے لوگوں کے ساتھ افطار کریں گے، وزیراعظم چیئرمین نیب کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ لاڑکانہ میں پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 مئی 2019 16:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی یا ایڈز سے متاثرہ لوگوں کا نام منظرپر لانا برداشت نہیں، یہ مریض بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے ہم ہیں۔
ایڈز زدہ لوگ بھی ہمارے لوگ ہیں،ایچ آئی وی کوئی سزائے موت نہیں ہے۔ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے۔ ایچ آئی وی کا علاج ہوسکتا ہے ،ایچ آئی وی کا علاج موجود ہے۔ ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو 10 سال بعد ایڈز کا ایشو ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایچ آئی وی یا ایڈز کو خطرناک سمجھا جاتا تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ہاتھ ملانے سے ، کھانا کھانے سے یا ملاقات کرنے سے وائرس پھیلتا ہے۔ایسا نہیں ہے۔عوام کو خوفزدہ کرنے کی بجائے علاج اور آگاہی مہم چلائی جائے۔ ہر کسی کو آگاہی ہونی چاہیے کہ وہ خود کو ایچ آئی وی سے بچا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی وزیر اس بیماری پر سیاست کررہے ہیں،اور لوگوں میں خوف پھیلا رہے ہیں تو میں وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس سے منع کریں۔انہوں نے ایچ آئی وی کے مریضوں کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کریں گے۔ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ایچ آئی وی کے متاثرین کو زندگی بھرعلاج کی سہولت دی جائے گی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب کالاقانون ہے۔ چیئرمین نیب کے انٹرویو پر بھی اعتراضات ہیں۔چیئرمین نیب نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔ چیئرمین نیب کی ویڈیو کی مذمت کرتا ہوں، وزیراعظم نیب کوھمکی اور بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔نیب کے رویے سے کاروباری افراد خوفزدہ ہیں۔ کاروباری افراد خوف میں ہونے سے معیشت پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔ نیب کا قانون ایسا ہے کہ فرشتہ بھی چیئرمین بنے تو وہ پولیٹیکل انجیرنگ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کیوں چھپا رہی ہے۔ خیبر پختوا میں حکومت نے اپنا بنایا ہوا احتساب ادارہ بند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان افطار کا سلسلہ چلتا رہے گا۔ لگتا ہے حکومت ایک ہی افطار کی مار تھی۔ بہت جلد دوسرے لوگوں کے ساتھ بھی افطار کریں گے ۔حکومت ٹیکس ریونیوکا ہدف حاصل نہیں کرسکی۔ حکومت ٹیکس کمی کی وجہ سے گیس بجلی کے بل بڑھا رہی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ مہنگائی کی وجہ کیا ہے؟ مہنگائی کی وجہ حکومت کی نا اہلی ہے۔ حکومت کی نالائقی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں۔ واحد سندھ صوبہ ہے جہاں مسائل کم ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیئرمین لاڑکانہ بورڈ آف ایجوکیشن کا امتحان 2024 کے دوران عملہ کو طلباء کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم
لاڑکانہ کے نواحی علاقے میں زمینی تنازعہ پر جھگڑا، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل، 6 زخمی
ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کی محکمہ صحت کے حکام کو غیرقانونی ہسپتالوں و عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائیاں تیز ..
ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کی عطائی ڈاکٹروں ، غیر قانونی لیبارٹریوں اور بلڈ بینکوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے ..
موہن جو دڑو کے قریب 30 دیہات کی بجلی کاٹ دی گئی
صوبائی وزیر صحت کی ہدایات پر پبلک ہیلتھ سکول لاڑکانہ میں ملیریا سے بچائو حوالے سیمینار کا انعقاد
لارکانہ پولیس کی کارروائیاں،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گرفتار
لاڑکانہ، نوجوان نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرلی
لاڑکانہ پولیس نے کراچی سے اغوا ہونے والی بچی بازہاب کروالی
لاڑکانہ:پاکستان کے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ دی جائے،ڈاکٹر فیاض سومرو
شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام سپورٹس ویک اختتام پذیر
ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کا ہندو پنچائیت کے چیئرمین کے ہمراہ لاڑکانہ میں ہندو برادری کے مسان کے مقام کا دورہ
لاڑکانہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سیکورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
پنجاب حکومت ہتک عزت بل“جبکہ وفاقی حکومت ”پیکا ترمیمی ایکٹ“ آزادیوں کے خلاف قراردیتے ہوئے مستردکردیا
-
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ”ہتک عزت“بل کی مذمت‘لاہور کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
-
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کی کمی
-
لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری ‘سیکرٹری زاہد عابد اور گورننگ باڈی نے پنجاب حکومت کا”ہتک عزت بل“مسترد کردیا
-
ہمارے معززجج کے خلاف سوشل میڈیا پرکمپئین چلایا گیا، سیٹنگ جج کے وہ معلومات پبلک کئے گئے جو کوئی عام بندہ نہیں نکال سکتا،
-
کےالیکٹرک نے پھر بجلی فی یونٹ 18.86روپے بڑھانے کی سفارش کردی ہے
-
ایک مخصوص طبقے کو مکمل طورپرکلین چیٹ دینے کیلئے عالمی طاقتوں کی مدد سے ایک فرمائشی پروگرام ترتیب دے دیاگیاہے، سینیٹرفیصل واڈا کا انکشاف
-
اس معاملے کا پہلا پہلو یہ ہے کہ خط کے مندرجات میں جج صاحب نے خود فرمایا ہے کہ موصول ہونے والا پیغام کسی بھی طرح سے انصاف کے حصول میں مداخلت نہیں تھی،اٹارنی جنرل آف پاکستان
-
راولپنڈی،10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالاملزم گرفتار
-
اسپیکر قومی اسمبلی سے جاپان کے سفیر کی ملاقات،پارلیمانی تعاون اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا