کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اس شہر میں بدامنی سے پورا ملک متاثر ہوتا ہے ،سردار یعقوب خان ناصر

جمعہ 13 مئی 2022 21:50

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے کراچی صدر میں دہشت گردی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دو افراد کی شہادت اور سترہ افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ جامعہ کراچی میں دہشت گردی میں چینی اساتذہ کو ٹارگٹ بنانے کے بعد اب معصوم افراد کو نشانہ بنایا گیا انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اس شہر میں بدامنی سے پورا ملک متاثر ہوتا ہے ہماری حکومت کا اقتدار میں آنے کے بعد ملک دشمن عناصر ملک میں فساد بد امنی اور لاقانونیت پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں دہشت گردوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ملک کی قیادت آج مظبوط ہاتھوں میں ہے اور ہماری مسلح افواج کے ہوتے ہوئے ملک کو کوئی بیرونی اور اندرونی طاقتیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی بھارت اسرائیل مل کر ملک میں سی پیک کو روکھنے اور اسے نقصان پہنچانے کی سازشوں میں مصروف ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو فل پروف بنانے کی وزارت داخلہ کو سختی کے ساتھ ہدایات دی ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں معاشی بد حالی اور دہشت گردی کے زمہ دار ہیں ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار بنانے کیلئے ملک میں سیاسی تماشہ رچا کر ملک میں افراء ترفری پیدا کررہے ہیں وہ اپنی حکومت کے چار سالوں کی کارکردگی پر شرمندہ ہیں انہوں نے کوئی بہتر کام کیا ہوتا تو اسکا زکر قوم کے سامنے رکھتے محض ایک ناکام شوشے کے طور پر جعلی خط کے زریعے قوم میں اپنی ساسی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن قوم نے انھیں مسترد کر دیا ہے عام الیکشن ہونگے لیکن انتخابی اصلاھات کے بعد انہوں نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات پر ماہانہ اربوں کی سبسڈی دی جارہی ہے جو کہ یقینا خزانے پر بوجھ ہے لیکن عوام کے مشکلات کے سامنے یہ کچھ بھی نہیں انہوں نے کہا کہ بجلی گیس اور پیٹرول بحران سب عمران خان کے پیدا کردہ ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پی ٹی ائی کے منحرف اراکین اسمبلی کی رکنیت کو ختم نہ کرنے کے فیصلے پر خوشی ہوئی اور عمران خان کو اس سے ضرور مایوسی ہوئی گی انہوں نے کہا کہ آرٹیکل سیکس اور فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے اب آنے ہیں اسی لیئے عمران خان اور پوری پی ٹی ائی گھبرائی ہوئی ہے انکی سیاست کے دروازے اب بند ہونے کو ہیں انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کیئے جارہے ہیں ہم بھارت سمیت تمام ممالک سے تجارت کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارت کو پہلے مسئلہ کشمیر پر بات کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ ملک میں نہ آٹے اور نہ چینی کا بحران آنے والا ہے انہوں نے کہا کہ پیٹی ائی ڈس انفارمیشن پیدا کرکے عوام میں بد گمانیاں پیدا کررہی ہے جسکا ہم دٹ کر مقابلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف وزیر اعظم شہباز شریف سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سردار اختر مینگل اور دیگر پی ڈی ایم کی قیادت باصلاحیت لیڈرز ہیں وہ ملک کو تما م کرائیسز اے نکالنے میں کامیاب ہوجائینگے انہوں نے سی ٹی ڈی تھانہ میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کی صاف و شفاف تحقیقات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں