مظلوم کشمیریوں کا ایک اور سال قیدوبندمیں بیت گیا،فوزیہ عرفان

منگل 31 دسمبر 2019 21:18

ملتان ۔31دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2019ء) نائب صدر صوبہ جماعت اسلامی خواتین فوزیہ عرفان نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کا ایک اور سال قید وبند میں بیت گیا, نہ دنیا کے کسی ملک نے بھارت کو مظالم سے روکااور نہ ہی اقوام متحدہ اور نہ ہی جانوروں کے حقوق تک کی محافظ اور خواتین کے حقوق کا شور مچانے والی این جی اوز نے کوئی آواز اٴْٹھائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو ادراک ہونا چاہیئے کہ مقبوضہ کشمیر ہماری ڈیفنس لائن ہے اس پر قبضہ ہمارے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ سخت سردی اور مہینوں سے کرفیو میں قید نے زندگی کشمیریوں کے لئے عذاب بنا دی ہے، ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے بھارت کبھی بھی ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں