حالیہ طوفانی بارشوں میں انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کی تباہی سے متاثرہ عوام کی امداد کی جائیگی،سپیکرآزادکشمیراسمبلی

جمعہ 3 مئی 2024 18:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2024ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر سینئر پارلیمنٹیرین چوہدری لطیف اکبر نے کہاہے کہ قومی وقار ریاستی تشخص کا نمائندہ ایوان پوری ریاست کا محافظ اور ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کا ترجمان ہے، حالیہ طوفانی بارشوں میں انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کی تباہی سے متاثرہ عوام کی بھرپور امداد کی جائے گی ،سڑکوں کی تعمیر تعلیمی ادروں اور صحت کے مراکز قائم کرنے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ،بھارت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی پر بنیادی اغراض اور فرائض منصبی میں شامل ہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کر کے عوامی حقوق انکی دہلیز پر فراہم کرنا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے قبل اپنے چیمبر میں سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان ،وزارئے کرام راجہ فیصل ممتاز راٹھور،سردار جاوید ایوب،چوہدری قاسم مجید،جاوید اقبال بڈھانوی،دیوان علی خان چغتائی چوہدری رشید انصر ابدالی،محترم نثارہ عباسی کے علاوہ سیکرٹریز حکومت سے دوران ملاقات گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آئین قانون کی بالادستی جمہوریت کے استحکام عوام کے حقوق کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ۔سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی عوامی خواہشات کی تکمیل کا فاؤنڈیشن سے ہے جہاں سے خلق خدا کیلئے قانون سازی کی جاتی ہے میری بحیثیت سپیکر کوشش ہوتی ہے کہ معزز ممبران اسمبلی کو یکساں مواقع فراہم کر کے ان کی مشاورت سے ایوان کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور مجھے سب کی معاونت کی ضرورت ہے میں پارلیمانی قیادت معزز ممبران اسمبلی کے تعاون کا شکر گزار ہوں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت تحریک آزادی کشمیر اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں بریک تھرو کرے گی اور ہم سب ان سے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ انھوں نے بہادر افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے انکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

انھوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی عام انتخابات قریب آتے ہیں تو بنیاد پرست حکمرانوں سیاسی عسکری قیادت اور انکے میڈیا کی توپوں کا رخ پاکستان کی طرف موڑ جاتا ہے اور پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کیلئے پانی کی طرح پیسہ بہایا جاتا ہے پاکستان نے اچھے پڑوسی ملک ہونے کا مظاہرہ کرنے کیلئے ہر فورم پر مثبت کردار ادا کیا اور جواب میں منفی سرگرمیوں کا جواب ملا بھارت بنیاد پرست متعصبانہ مائنڈ سیٹ کا جارحیت پسند ملک ہے جس کا مقابلہ نہتے کشمیری تین نسلوں سے کرتے آ رہے ہیں اور اب وہ پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں