آزاد کشمیر کے شہر یوں کا وکھرا احتجاج وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزراء کے قافلہ پر بجلی بلز کی بھرمار کر دی

پیر 20 نومبر 2023 17:35

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2023ء) آزاد کشمیر کے شہر یوں کا وکھرا احتجاج وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزراء کے قافلہ پر بجلی بلز کی بھرمار کر دی پولیس بے بس ہو گئی آزاد کشمیر جہاں چھ ماہ سے لوگوں نے آزاد کشمیر کو لارڈ شیڈنگ فری زون بنوانے اور آزاد کشمیر میں قائم بجلی ڈیموں کی ملکیت آزاد کشمیر حکومت کو دلانے تحریک شروع کر رکھی ہے اور چھ ماہ سے بجلی بلز جمع کروا نے کے بجائے نظر آ تش کیے جا رہے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق چودھری وزراء کے قافلہ کے ہم راہ اسلام آباد سے راولاکوٹ کے نواحی علاقے بلوچ میں وزیر حکومت فہیم ربانی کے چھوٹے بھائی کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے بعد جب واپس جا رہے تھے تو سہنسہ بازار میں حریت پسندوں نے احتجاج کے طور سیینکڑوں بجلی بلز وزیراعظم اور وزراء کی گاڈیوں پر اچھال دئیے سیکورٹی پر مامور پولیس لوگوں کے سامنے بے بس ہو گئی لوگ ہم کیا چاہتے مفت بجلی ہے حق ہمارا مفت بجلی تم دے کر رہو گے مفت بجلی ڈیم ہمارے قبضہ تمہارا بجلی ہماری عیاشی تماری نہ منظور نہ منظور بائی کاٹ بائی کاٹ بجلی بلز بائی کاٹ بجلی بلز پر یہ ٹیکس نرالے نہ منظور کے نعرے لگاتے واپس اسلام آباد کی طرف کوچ کر گئی

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں