عوام حکومت سے اکتا چکی ، سلیکٹڈ کاجلد خاتمہ ہوگا ،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری

ملک میں مہنگائی ،بیروز گاری عروج پر پہنچ چکی ،لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں ، سانحہ مچھ انتہائی افسوسناک ہے ،متاثرین ایک ہفتے سے شدید سردی میں لاشیں لاکر احتجاج پر بیٹھے ہیں ،نااہل وزیراعظم جانے کو تیار نہیں، رہنماء جے یو آئی

جمعہ 8 جنوری 2021 16:05

عوام حکومت سے اکتا چکی ، سلیکٹڈ کاجلد خاتمہ ہوگا ،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری
سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سلیکٹڈحکومت کاجلد خاتمہ ہوگا ،پاکستان کی عوام نے سلیکٹڈ کو مسترد کردیا ہے پاکستان کی عوام موجودہ حکومت سے اکتا چکی ہے پی ڈی ایم کے جلسوں نے ثابت کردیا کہ حکمران اب ایوانوں میں بیٹھنے کا مینڈیٹ کھو چکے ہیں ،حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں ،ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری عروج پر پہنچ چکی ہے ،لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں ،غریب عوام کی قوت خریدنے جواب دیا ہے ،سانحہ مچھ کا واقعہ انتہائی آفسوس ناک ہے ،متاثرین ایک ہفتے سے شدید سردی میں لاشیں لاکر احتجاج پر بیٹھے ہیں لیکن نااہل وزیر اعظم جانے کو تیار نہیں ہیں ،ملک میں مجموعی طور پر امن وامان کی صورت حال خراب ہے اسلام آباد شہر میں وفاق کے ناک کے نیچے اسامہ نامی نوجوان طالب علم کو 22گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے ملک میں کہیں بھی قانون کی رٹ موجود نہیں ہے جہاں بھی جو چاہیے کر سکتے ہیں ،ملکی معشیت تباہ ہو گئی ہے 2020/19کے بجٹ میں جی ڈی پی گروت زیرو دیکھایا گیا ہے اگر یہی صورت حال رہا تو سرکاری ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے سکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں میڈیا کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد ادریس ،مولانا محمد یحیٰی،مولانا خدا بخش رند،مولانا تاج محمد ،ڈاکٹر سلطان اور دیگر رہنماء موجود تھے ،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ موجودہ حکومت نااہل اور نالائق ہے قوم کو اس نالائق اور ناہل حکمران سے جلد نجات دلائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے سلیکٹڈ یکسر مسترد کر دیا ہے سلیکٹڈ حکومت کا جلد خاتمہ ہوگا جانا تو اسے پہلے تھالیکن اب بہت جلد گھر جانے والا ہے انہوں نے کہا کہ مچھ کا واقعہ انتہائی آفسوس ناک ہے پی ڈی ایم قیادت متاثرین کے پاس گئے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ہم صرف اظہار یکجہتی ہی کر سکتے ہیں عملی طور پر سرکار نے ہی اقدامات اٹھانے ہونگے لیکن اب تک ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے جس کی وجہ سے سانحہ مچھ کے متاثرین ایک ہفتوں سے لاشوں کو لیکر روڈ پر بیٹھے ہوئے ہیں نااہل وزیر اعظم متاثرین کا سامنا کرنے کے لئے تیار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ جب تک وزیر اعظم نہیں آئیں گے اور ہمارے مطالبات کا تحریری جواب نہیں دیں گے اس وقت تک لاشیں نہیں اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ بنادی طور پر امن وامان کی ذمہ داری ریاست کی ہے پاکستان میں حکومت کی رٹ بالکل بھی نہیں ہے جہاں جو چاہیے اپنی مرضی کریں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جیسے پر امن شہر میں وفاق کے ناک کے نیچے پولیس نے اسامہ نامی نوجوان کو شبہ کی بناء پر 22گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے اسامہ صبح کے وقت کالج جاکر پڑھتا تھا اور شام کو ٹیکسی چلا کر تعلیمی اخراجات پورا کرتا تھا اسے بھی بے گناہ قتل کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت کے دور میں نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا تھا اس کے تحت کافی بہتری آئی کراچی میں امن و امان آئی اور بلوچستان میں کافی حد تک امن آیا اور ملک میں مجموعی طور پر امن و امان بہتر ہوا تھا لیکن موجودہ حکومت کے دور میں نہ ملک کی امن و امان بہتر ہے اور نہ ہی ملک کی معشیت بہتر ہے حکمرانوں نے اپنے یوتھیوں کو چینی اور آٹے کا ٹھیکہ دے کر اربوں روپے کا کرپشن کر کے ملک سے باہر چلے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کے خاتمے کے لئے ملک کے تمام اپوزیشن پارٹیاں پی ڈی ایم کے پلٹ فارم پر متحد ہیں اب تک نو بڑے جلسے کئے گئے ہیں اب10جنوری کو نصیر آباد اور 13جنوری کولورلائی میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام جلسے ہونگے جس میں عوامی سیلاب ہوگا اور نااہل حکمرانوں کو بہا کر لے جائیں گے انہوں نے کہا کہ 2020/19کے بجٹ میں جی ڈی پی گروت زیرو دیکھایا گیا ہے کسی ریاست کا معشیت گروت اگر زیروپر آئے پھر کیا بچتا ہے اور یہی صورت حال رہا تو مستقبل قریب میں سرکاری ملازمین کو تنخواہیں نہیں دیں سکیں گے موجودہ حکمران نااہل اور نالائق ہیں ملک کو چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی اوربے روز گاری عروج پر پہنچ چکی ہے غریب عوام خود کشیاں کر رہے ہیں مہنگائی اور بے روز گاری کے باعث غریب عوام کی خرید قوت نے جواب دے دیا ہے ہسپتالوں میں علاج کرانے کی سکت نہیں رکھ سکتے ہیں جو ٹرپ ٹرپ کر مرجاتے ہیںبہت جلد اس نااہل حکمرانوں سے پاکستان کے عوام کو نجات دلائیں گے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں