پاکستان کی ساری جمہوری قوتیں عوام کا سوال لے کر الیکشن کمیشن کے سامنے کھڑی ہیں. بلاول بھٹو
یہ نہ صرف سیلیکٹڈ ہے بلکہ اسپانسرڈ بھی ہے‘ جو جگہ جگہ جا کر کرپٹ کرپٹ کا رونا روتا تھا اس کی پوری کی پوری جماعت کرپٹ نکلی.چیئرمین پیپلزپارٹی کا عمر کوٹ میں ضمنی انتخابات میں کامیابی پر فتخ کے جشن کی تقریب سے خطاب
میاں محمد ندیم منگل 19 جنوری 2021 15:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ جوکر کرپشن کا شور کرتا تھا، جگہ جگہ جا کر کرپٹ کرپٹ کا رونا روتا تھا،خود ہی کرپٹ نکلا، پوری کی پوری جماعت کرپٹ نکلی انہوں نے کہا کہ آج تک وہ جواب نہیں دے سکے کہ امریکا میں سلائی مشین بیچتے بیچتے عمران خان کی بہن کو وہ مراعات کس طرح ملیں، آج تک جواب نہیں دے سکے کہ خیبرپختونخوا میں پورے ملک کی سب سے مہنگی بس چل رہی ہے جس میں کبھی آگ لگ جاتی ہے، کبھی عوام دھکا دے کر چلاتی ہے لیکن کوئی اس کرپشن کا حساب نہیں دیتا. انہوں نے کہا کہ آج پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کررہی ہے، شہید بینظیر بھٹو کو سیکورٹی رسک قرار دیا گیا ہماری حکومتوں کو ختم کردیا گیا اور جنہیں انہوں نے حکومت دلوادی ہے یہ لوگ تو فارن فنڈنگ سے آئے ہیں، انہیں بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی ہے. بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر پاکستانی سوال کررہا ہے کہ الیکشن کمیشن 2014 سے لے کر آج تک یہ کیوں نہیں بتا سکا کہ پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کیوں ہورہی ہے، اسرائیل اور بھارت کے کون شہری ہیں جو عمران خان کو پیسے دیتے رہے انہوں نے کہا کہ جب عوام کے ووٹوں سے حکومت بنتی ہے تو وہ عوام مسائل بھی حل کرتی ہے لیکن جو کسی کے اشارے پر حکومت بناتے ہیں وہ ان کی جانب ہی دیکھتی رہتے ہیں اور عوام کو بھول جاتے ہیں. ضمنی انتخاب میں کامیابی پر انہوں نے کہا کہ عوام دشمن، جمہور دشمن، غریب دشمن طاقت کو جواب دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام نے ان پیروں کو جواب دے دیا ہے جو ٹھیکے پر اسٹیبلشمنٹ کے لیے کام کرتے ہیں. چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ عوام نے ان سیاسی یتیموں کے ٹولے کہ جو کل مشرف کے ساتھ کھڑے تھے آج عمران خان کے ساٹھ کھڑے ہیں انہیں دوسری مرتبہ بھگا دیا ہے، اب تھر میں بھی قومی اسمبلی کا انتخاب آرہا ہے اور وہاں سے بھی انہیں بھگانا ہے. چیئرمین پی پی پی نے کہا ہے کہ مہنگائی کی سونامی میں ہمارے مزدور اور کسان مر رہے ہیں، اگر اس حکومت کو ہم گھر نہیں بھیجیں گے تو عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم کو کون روکے گا انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستان کے عوام کو آٹا چوری اور چینی چوری کی کرپشن کا کوئی جواب نہیں ملا، ہم انصاف مانگتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کٹھ پتلی کو استعفیٰ دینا پڑے گا ورنہ عمر کوٹ کے عوام اسلام آباد پہنچ کر اس سے استعفیٰ چھین لیں گے. انہوں نے کہا کہ عوام نے اس ملک کی معاشی، انسانی حقوق کی جدوجہد کے لیے ہمیشہ جدو جہد کی ہے اور اب آپ کو پی ڈی ایم کا ساتھ دینا پڑے گا، عمر کوٹ سے سیلکٹڈ کو بھگا دیا ہے اور اب پورے ملک سے بھگانا پڑے گاانہوں نے کہا کہ عمران خان کوآپ کے ووٹوں کو چھین کا اسے وزیراعظم بناگیا ہے جو نااہل اور نالائق وزیراعظم ہے اور دو سال کے عرصے میں عوام کا جینا حرام کردیا گیا ہے.
متعلقہ عنوان :
عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عمرکوٹ میں پولیس کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار ، اسلحہ اور منشیات برآمد
ضلع عمرکوٹ میں موجود بارش کے تمام قدرتی گزرگاہوں کو صاف کیا جائے، ڈپٹی کمشنر
صاف پانی لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے اس کی فراہمی کے لیئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں ، ولی محمد بلوچ
صاف پانی لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے، صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، ڈپٹی کمشنر
مسلم لیگ نواز کی رکن قومی اسمبلی نیلم کماری نے مسلم لیگ نواز عمرکوٹ کے وائس پریذیڈنٹ سید صفدر علی شاہ ..
مسلم لیگ نواز کی رکن قومی اسمبلی نیلم کماری نے مسلم لیگ نواز عمرکوٹ کے وائس پریذیڈنٹ سید صفدر علی شاہ ..
عمرکوٹ کے نوجوان نجی ٹی وی کے رپورٹر اسد علی بھرگڑی پر قاتلانہ حملہ صحافی شدید زخمی
تاریخ ان قوموں کا احترام کرتی ہے جو اپنے علمی سرمائے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ
سماجی تنظیم کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کی جانب سے عالمی یوم صحت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
پانی کے عالمی دن موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس سے آگاہی ریلی کا انعقاد
جب تک متعلقہ افسران کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں مکمل تفصیلی معلومات نہیں ہوں گی تب تک وہ ان کی ..
عمرکوٹ میں نیا شراب خانہ کسی صورت قبول نہیں ہے انتظامیہ پولیس اور محکمہ ایکسائز عوام کے جذبات سے نہ کھیلے،شہری ..
عمرکوٹ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی