MENU Open Sub Menu

شعیب ملک نے ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ توڑ ڈالا

ایشیا میں زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے

شعیب ملک نے ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ توڑ ڈالا
ایڈنبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر ترین بلے باز شعیب ملک نے سکاٹ لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی مقابلے کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ شعیب ملک نے گزشتہ روز کھیلے گئے مقابلے میں محض22گیندوں پر 49رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کے ساتھ ہی وہ ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ، ویرات کوہلی نے 57میچز میں 1983رنز سکور کررکھے ہیں جب کہ پاکستانی آل رانڈر اب تک 98مقابلوں میں 31.07کی اوسط سے 1989رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 7نصف سنچریاں بھی شامل ہیں،شعیب ملک اب سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز سکور کرنے والے ایشیائی بلے باز بھی بن گئے ہیں ، اس فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل 2271رنز کے ساتھ پہلے اور سابق کیوی کپتان برینڈن میکولم2140رنز کے ساتھ دوسر ے نمبر پر موجود ہیں ۔

یاد رہے کہ دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 166 رنز بنائے جس کے جواب میں سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 82 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسی اور کائیل کوئٹزر نے اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد عامر کی جگہ ٹیم کا حصہ بننے والے محمد عثمان خان نے تیسری ہی گیند پر منسی کو پویلین واپس بھیج دیا جب کہ کپتان کائیل بھی ایک رنز پر محمد عثمان کا شکار بنے۔

فہیم اشرف نے بھی عثمان خان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے اگلے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، رچی بیرنگٹن 20 اور کالم مکلاوڈ 25 رنز بناکر فہیم کا شکار بنے جب کہ صفیان شریف نے 10 رنز بنائے، ان بلے بازوں کے علاوہ سکاٹ لینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ قومی ٹیم کی جانب سے فہیم اشرف نی3، عثمان خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جیٹ کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ 60 رنز کے مجموعی سکور پر گری، احمد شہزاد 24 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹے۔

اگلے ہی اوور میں فخرزمان بھی پویلین جاپہنچے، وہ 33 رنز کی اننگز کھیل کر آٹ ہوئے جس میں 6 چوکے شامل تھے جس کے بعد طلعت حسین اور کپتان سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے آئے لیکن مارک واٹ نے بانڈری لائن پر پچھلے میچ کے ہیرو سرفراز کا ناقابل یقین کیچ پکڑ کر ان کی اننگز کا 14 رنز پر خاتمہ کیا۔مائیکل لیسک نے ایک ہی اوور میں پہلے حسین طلعت کو پویلین واپس بھیجا، وہ 17 رنز کی اننگز کھیل سکے جب کہ ایک ہی گیند بعد آصف علی بھی بغیر کوئی رنز بنائے لیسک کا شکار بنے تاہم شاداب خان نے شعیب ملک کے ساتھ ملکر 50 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی اس دوران شاداب خان 17 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم شعیب ملک ناقابل شکست 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جس میں 5 چھکے بھی شامل تھے۔۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

کھلاڑیوں کو دگنی تنخواہ کا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی تجویز

کھلاڑیوں کو دگنی تنخواہ کا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی تجویز

پاکستان کرکٹ بورڈنے اگلے مالی کے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کی حتمی فہرست تیار کر لی ہے اور اس مرتبہ 35 کے بجائے صرف 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ... مزید

وقت اشاعت : 14/06/2018 - 17:35:48

Your Thoughts and Comments