آسٹریلین اوپنر# ہیڈآن۔۔ٹریوس ہیڈ

Travis Head

ٹریوس ہیڈ نے ایک ہی سال میں پہلے آئی سی سی ورلڈ کرکٹ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں 163 رنز بنا کر اور پھرآئی سی سی ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ2023ء کے فائنل میں بھی سنچری بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

Arif Jameel عارف‌جمیل منگل 21 نومبر 2023

Travis Head
ایک روزہ ورلڈکپ کرکٹ2023 ء کے فائنل میں ناقابلِ شکست ہوم ٹیم# اِنڈیا #کیلئے تمام تر بہترین سہولتیں مہیا کر کے اُمید پیدا کر دی گئی تھی کہ وہ فائنل جیت جائے گی اور پورے ایونٹ میں ناقابل ِشکست بھی رہے گئی ۔ غیر ملکی کرکٹرز اور مبصرین اُنکے اس سسٹم پر تنقید ضرور کر رہے تھے ۔ لیکن میدان میں اُنکے سسٹم کے خلاف کون جواب دے گا اور وہ بھی فائنل میں تو وہ تھے آسٹریلیا کے #وارئیر کپتان پیٹ کمنز # اور #ہیڈ آن۔

۔ٹریوس ہیڈ# اتوار19 ِنومبر2023ء اِنڈین کرکٹ مداحوں کیلئے بڑاپُراُمید دِن تھا۔دُنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی اسٹیڈیم ،احمد آباد میںآ ئی سی سی ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ2023ء کا فائنل آسٹریلیا اور اس ورلڈ کپ کی ناقابل ِشکست ٹیم اِنڈیا کے درمیان کھیلا جانا تھا۔

(جاری ہے)

93 ہزار سے زائد شائقین ، اِنڈین وزیر ِاعظم نریندر موددی،آسٹریلیا کے نائب وزیر ِاعظم۔

۔۔ اور دُنیا کے بڑے بڑے نامور کرکٹر، مبصرین اور بولی وُڈ کے اداکار اسٹیڈیم میں موجود تھے ۔ آسٹریلیا نے فائنل جیتنے کیلئے اِنڈیا کی طرف سے دیئے گئے 241 رنز کا تعاقب کرنا تھااور شام کی " اوس" پچ پر پڑ چکی تھی۔ اِنڈیا کی ٹیم کی جیت کیلئے تیار کی گئی" خشک پچ "جسکو میچ کے بعد " ڈیڈ پچ" بھی کہا گیا آسٹریلیا کی اننگز میں اُنکے لیئے فائدے مند ثابت ہو نا شروع ہو گئی۔

آسٹریلین اوپنرز نے وکٹ پر آتے ہی ہدف حاصل کرنے کیلئے جارحانہ انداز اپنایا ۔اس دوران اوپنر ڈیویڈ وارنر اور بیٹر مچل مارش بالترتیب فاسٹ باؤلرز محمد شامی اور بمراہ کی باہر جاتی ہو ئی گیندوں کو کھیلتے ہوئے اپنی غلطی سے وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے ۔باؤلرز کا اُس میں کوئی کمال نہیں تھا ۔ لیکن جب آسٹریلیا کے مجموعی اسکور 47پر تیسرے اہم بیٹر اسٹیون سمیتھ کو بمراہ نے واقعی اپنی ایک بہترین گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا تو 93 ہزار سے زائد شائقین سے بھرا ہوا اسٹیڈیم نعروں اور شور سے گُونچ اُٹھا۔

یہ اب کیسی گُونج تھی ؟ اوپنر " ٹریوس ہیڈ ۔۔ہیڈ آن" ہو گیا تھا۔لگ رہا تھا اِنڈیا کی ٹکر کر بیٹر فائنل میں اب کچھ کر کے ہی جائے گا۔ ہر گیند کو وہ و محتاط انداز سے بھی کھیل رہا تھا اور چوکے چھکے بھی لگا رہا تھا ۔اِنڈین کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی،دوسرے فیلڈرز اوراِنڈین باؤلرز کے رنگ پھیکے پڑنا شروع ہو چکے تھے۔دوسری طرف بیٹرمارنس لیبشگن اوپنر ٹریوس ہیڈ کو بیٹنگ کرنے کا بھرپور موقع فراہم کرہے تھے اور اور بذات ِخود بھی آہستہ آہستہ مجموعی اسکور میں اضافہ کررہے تھے۔

دونوں کی شراکت داری192رنزکی ہوئی تو اوپنرٹریوس ہیڈ 120 گیندوں پر15چوکوں اور4چھکوں کے ساتھ137 رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر شُبمن گَل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔لیکن " ہیڈ آن" نے اِنڈیا کے خلاف ٹکر کی اتنی شاندار اننگز کھیلی کہ پھرآسٹریلیا کے جیتنے کیلئے صرف 2اسکور درکار تھے ۔ بیٹر گیلن میسکویل نے شارٹ مار کر وہ2رنز حاصل کر لیئے اور پیٹ کمنز کی شاندار اور یادگار کپتانی میں اوپنر ٹریوس ہیڈ نے اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ایک جارحانہ اننگز کھیلی اور اِنڈیا کو اُنکی گراؤنڈ اور کراؤڈ میں شکست سے دوچار کرکے وہاں " سُناٹا" کر دیا۔

ٹریوس ہیڈ کا ورلڈ کپ2023ء کے اسکوڈ میں شامل ہونے کے باوجود انجیری کے باعث آسٹریلیا میں ٹھہرا رہنا اور اور کپتا ن کمنز کا اُنکا ہی انتظار کرنا۔پھر اُنکا رواں ایونٹ میں آتے ہی نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بناکر مین آف دِی میچ ہونا۔ کپتان کمنز کے انتظار کے فیصلے کو دُرست ثابت کر رہا تھا ۔پھر سیمی فائنل کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کر کے دوسری بار مین آف دِی میچ ہونا اور فائنل میں اِنڈیا کے خلاف #ہیڈ آن#پر آکر آسٹریلین ٹیم کو غیر یقینی فتح سے ہمکنار کر کے تیسری مرتبہ مین آف دِی میچ ہونا قابل ِتعریف رہا۔

ٹریوس ہیڈ نے ایک ہی سال میں پہلے آئی سی سی ورلڈ کرکٹ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں 163 رنز بنا کر اور پھرآئی سی سی ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ2023ء کے فائنل میں بھی سنچری بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ساتھ میں آئی سی سی ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ کے7ویں کھلاڑی بھی بن گئے جنہوں نے فائنل میں سنچری بنائی۔ ### "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "

مزید مضامین :