ایک روزہ کرکٹ عالمی کپ2023 ء کی اہم خبریں اور ریکارڈز(حصہ1)

Wc 2023

آسٹریلیا نے اِنڈیا کو اُنکے ہوم گراؤنڈ پر 6 وکٹوں سے فائنل ہرا کر 6ویں مرتبہ ورلڈ کپ جیت لیا ، اِنڈیا کو ورلڈ کپ 2003ء میں بھی آسٹریلیا سے فائنل میں شکست ہوئی تھی

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعرات 23 نومبر 2023

Wc 2023
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ2023ء کا ایونٹ 5 اکتوبر کو شروع ہو نے کے بعد19ِنومبر2023 ء کو اِنڈیا بمقابلہ آسٹریلیاکے فائنل کے بعد اختتامی تقریبات کے بعد ختم ہو گیا۔ اس ورلڈ کپ میں 10 ممالک کی کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا سوائے پہلی 2بار ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم ویسٹ اِنڈیز کے۔وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی دفعہ اس ایونٹ کیلئے کوالیفائی ہی نہ کر سکی ۔ایونٹ میں پہلے 45راؤنڈ کے میچ کھیلے گئے اور پھر سیمی فائنلز اور فائنل میچ کے مقابلے ہوئے۔

لہذا ایونٹ فائنل میچ تک دِلچسپ رہا: ﴾ دفاعی چیمپئن اِنگلینڈ سمیت 10 ٹیمیں نیوزی لینڈ ،آسٹریلیا ،پاکستان ،اِنڈیا،سری لنکا ،بنگلہ دیش،جنوبی افریقہ، افغانستان اور نیدر لینڈ نے ورلڈ کپ 2023 ء میں حصہ لیا۔ ﴾ راؤنڈ میچوں کی آخری فہرست کے مطابق اِانڈیا،جنوبی افریقہ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بالترتیب پہلے،دوسرے،تیسرے اور چوتھے نمبر پر آئے۔

(جاری ہے)

پاکستان ،افغانستان اور اِنگلینڈ بالترتیب 5 ویں،6ویں اور7 ویں نمبر پر رہے۔8ویں ، 9ویں اور10ویں نمبر پر بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیدر لینڈ رہے۔اسطرح پہلی 8ٹیموں نے چیمپیئن ٹرافی2025 کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا اور سری لنکا اور نیدر لینڈ باہر ہو گئے۔ ﴾ آسٹریلیا نے اِنڈیا کو اُنکی ہوم گراؤنڈ پر 6 وکٹوں سے فائنل ہرا کر 6ویں مرتبہ ورلڈ کپ جیت لیا اور اِنڈین کراؤڈ خاموش تماشائی بن کر دیکھتا رہ گیا۔

اِنڈیا کو ورلڈ کپ 2003ء منعقد جنوبی افریقہ میں بھی آسٹریلیا سے فائنل میں شکست ہوئی تھی۔ آسٹریلیا 8ویں دفعہ فائنل میں پہنچا تھا ۔1975 ء اور 1996 ء میں اُسے شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا۔ ﴾ آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز کسی "وارئیر کپتان" سے کم ثابت نہ ہوئے۔ مخالف ٹیموں کے ذہنوں سے کھیلنے والے کپتان پیٹ کمنز نے اِنڈیاکے خلاف ورلڈکپ کے فائنل سے قبل کہا تھا کہ کسی بھی کرکٹر کے لیے اس سے بڑی بات کیا ہوگی جب لاکھوں شائقین سے بھرا اسٹیڈیم خاموش ہوجائے ۔

پھر 19 نومبر کو ایسا ہی ہوا جب کمنز نے کوہلی کی وکٹ حاصل کی تو احمد آباد کا نریندر مودی اسٹیڈیم بالکل خاموش ہوگیا۔ بعدازاں ایسے مواقع اس میچ میں کئی بار آئے۔ ﴾ آسٹریلیا کے اوپنر #ٹریوس ہیڈ--- ہیڈ آن#ہوئے اور فائنل میں اِنڈیا کے نامور باؤلرزکو لائن اور لینتھ بُھلا دی۔ میچ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور137 رنز کی اننگز کھیل کر مین آف دِی میچ ہوئے۔

﴾ اس ورلڈ کپ میں کچھ زیادہ ہی ریکارڈز بنے ۔جن میں سے مجموعی طور پر چند اہم سنگِ میل رہے :#کسی ایک میچ میں دونوں ٹیموں کے مجموعی سب سے زیادہ رنز 765بنے۔#کُل40 سنچریاں بنیں۔ #159 نصف سنچریوں کی اننگز کھیلی گئیں۔#چھکوں کی برسات میں 644کی گنتی سامنے آئی ۔# باؤنڈریز سے 12,820 رنز ٹیموں نے حاصل کیئے۔ ﴾ اِنڈیا کے ویرات کوہلی ورلڈ کپ2023 ء میں765 رنز بنا کر پہلے نمبر پر رہے اور باؤلنگ میں بھی اِنڈیا کے ہی فاسٹ باؤلر محمد شامی نے سب سے زیادہ 24 وکٹیں حاصل کیں۔

﴾ اس ایونٹ میں اِنڈین پچیں# بیٹرز پیراڈئیز# کہلائیں اور3بار 400 سے زائد مجموعی اسکور کے علاوہ 300 سے زائد مجموعی اسکور عام بنتا ہوا نظر آیا۔ جنوبی افریقہ کے بیٹر کوئنٹن ڈی کوک سب سے زیادہ 4 سنچریاں اور نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا اور اِنڈیا کے ویرات کوہلی 3 ،3 سنچریاں بناکر ٹاپ پر رہے۔ ﴾ آسٹریلیا کے گلین میکسول نے اس ورلڈ کپ میں پہلے نیدر لینڈ کے خلاف 40 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا اور پھر اسی ایونٹ میں آسٹریلیا کی طرف سے پہلے بیٹر بن گئے جنہوں نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں ڈبل سنچری بنائی۔

ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیسری ڈبل سنچری بھی تھی ۔اسکے علاوہ میکسویل نے ڈبل سنچری بنانے کا یہ کارنامہ دوسری اننگز میں ہدف کے تعاقب میں انجام دیا جو ایک اور منفرد ریکارڈ بنا۔ ﴾ باؤلنگ کے شعبے میں نامورباؤلرز چند میچوں کے علاوہ کچھ خاص کارکردگی نہ دِکھا سکے۔48 میچوں میں صرف اِنڈیا کے محمد شامی3 مرتبہ5 یا 5 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے میں کا میاب ہو ئے اور اُنکے علاوہ نیوزی لینڈ کے سپنر مچل سینٹنراور پاکستان کے فاسٹ باؤلرشاہین آفریدی نے ایک ایک بار 5 ،5 کھلاڑی آؤٹ کیئے۔(جاری ہے )۔### "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "

مزید مضامین :