ایک روزہ کرکٹ عالمی کپ2023 ء کی اہم خبریں اور ریکارڈز(حصہ2)

Wc 2023

ویسٹ اِنڈیز ورلڈ کپ 1975ء ،1979 ء اور آسٹریلیا 2003 ء ،2007 ء میں ناقابل ِشکست رہی ، اِنڈیا اپنے ہوم گراؤنڈ پرواحد ٹیم تھی جو سیمی فائنل تک ناقابل ِشکست رہی لیکن آسٹریلیا سے فائنل ہارنے کے بعد وہ ویسٹ اِنڈیز اور آسٹریلیا کی صف میں شامل نہ ہوسکی

Arif Jameel عارف‌جمیل اتوار 26 نومبر 2023

Wc 2023
﴾ راؤنڈ میچوں میں پہلی چار پوزیشنوں پر آنے والی ٹیموں کے سیمی فائنلز کی ترتیب اسطرح تھی کہ پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم ناقابل ِ شکست اِنڈیا نے چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کے ساتھ اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم جنوبی افریقہ نے تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ سیمی فائنل کھیلنا تھا۔ ﴾ سیمی فائنلز کے پہلے دو میچوں میں سے اِنڈیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور نیوزی لینڈ سے میچ جیت لیا ۔

جنوبی افریقہ نے بھی ایسا ہی کیا لیکن آسٹریلیا سے میچ ہار گیا۔ ﴾ ورلڈ کپ2023ء کے کُل 48 میچوں میں سے6 میچ مکمل دِن کی روشنی میں بھی کھیلے گئے۔ ﴾ ایونٹ کے48 میچوں میں زیادہ تر ٹاس جیتنے والے کپتان نے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی ۔ ﴾ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے نے فائنل میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر کے سب کو حیران کر دیا تھا اور پھر93 ہزار کے قریب اِنڈین ہوم کراؤڈمیں 10 میچوں میں ناقابل ِشکست رہنے والی ہوم ٹیم اِنڈیا سے فائنل جیت کر اور ورلڈ کپ کی ٹرافی اُٹھا کر آسٹریلیا کو ایک مرتبہ پھر نمبر 1 ثابت کر دیا۔

(جاری ہے)

ابھی چند ماہ پہلے آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ کرکٹ کپ 21ء تا23 ء کی ٹرافی بھی فائنل جیت کر حاصل کر چکے تھے۔ ﴾ گولڈن ہاک #ویرات کوہلی#کی گولڈن نوکس : کرکٹ کی تاریخ میں تمام انٹرنیشنل کرکٹ فارمیٹس میں 50 سنچریاں بنا کرورلڈ ریکارڈ بنانے والے واحد" پلیئر" گولڈن ہاک ۔ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے ہم وطن اِنڈین مایہ ناز بیٹر سچن ٹنڈولکر کی 49 سنچریوں کا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر50 سنچریاں بنانے والے واحد" پلیئر" ۔

ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف 279 اننگزکھیل کر50 سنچریاں بنانے والے واحد" پلیئر" ۔ ورلڈ کپ کی 48 سالہ تاریخ میں اپنے ہی ہم وطن سچن ٹنڈولکرکا کسی بھی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 673 رنز بنا نے والا ریکارڈ توڑ کر رواں ورلڈ کپ کے فائنل کی اننگز تک765 رنزبنانے والے واحد" پلیئر" ۔ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ 9 ففٹی پلس سکور کا ریکارڈاپنے نام کرنے والے واحد " پلیئر" ۔

رواں ورلڈ کپ میں ہی فائنل تک11 میچوں میں 3سنچریاں اور6ففٹی بنانے والے واحد" پلیئر"گولڈ ن ہاک ۔ ﴾ گولڈ ن ہاک #ویرات کوہلی#کی گولڈن نوکس کیلئے یہ بھی کسی ریکارڈ سے کم نہیں تھاکہ 50سنچریاں،ورلڈ کپ میں مجموعی اسکور اور ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور ریکارڈز کرکٹ کے میگا ایونٹ آئی سی سی ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ء کے سیمی فائنل میں بنے جو اِنڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ کھیلا گیا تھا۔

دوسرا اُس روزفُٹ بال کی دُنیا کے48 سالہ ہیروانگلینڈ کے ڈیویڈ بیکھم بھی50سالہ اِنڈین کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئے تھے اور ویرات کوہلی سے گپ شپ لگائی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ بھی ملایا۔بیکھم کا یہ اِنڈیا کا پہلا دورہ تھا۔ ﴾ آسٹریلیا ورلڈ کلاس نمبر1 ٹیم تھی لہذا اُس نے اس ایونٹ کے ابتدائی 2 میچ ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور ٹرافی ہی جیت لی۔

جبکہ اس ایونٹ کی دوسری ٹیم افغانستان تھی جو گزشتہ 2 ورلڈ کپ کے میچ اور رواں ورلڈ کپ کے پہلے 2میچ مِلا کر مسلسل 14 میچ ہارنے کے بعد ورلڈ کپ کی تاریخ کا اپنا دوسرا میچ جیتی اور وہ بھی دفاعی چیمپیئن اِنگلینڈ کے خلاف جو ایونٹ کا اَپ سیٹ بھی تھا۔اسکے بعد آخری فہرست پر8 پوائنٹس کے ساتھ افغانستان 6 ویں نمبر پر آئی ۔پاکستان ،سری لنکا اور نیدر لینڈ کو بھی اُسکے ہاتھوں شکست ہوئی۔

﴾ ویسٹ اِنڈیز ورلڈ کپ 1975ء اور1979 ء اور آسٹریلیا 2003 ء اور2007 ء میں ناقابل ِشکست رہی ۔اس مرتبہ اِنڈیا اپنے ہوم گراؤنڈ پرواحد ٹیم تھی جو سیمی فائنل تک ناقابل ِشکست رہی ،لیکن آسٹریلیا سے فائنل ہارنے کے بعد وہ ویسٹ اِنڈیز اور آسٹریلیا کی صف میں شامل نہ ہو سکی۔ (جاری ہے )۔### "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "

مزید مضامین :