پی ایس ایل 5، نوجوان پیسر نسیم شاہ زخمی ہوگئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باولر دو اوورز کرواکر میدان سے باہر جانے پر مجبور

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 5 مارچ 2020 21:08

پی ایس ایل 5، نوجوان پیسر نسیم شاہ زخمی ہوگئے
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مارچ2020ء ) نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ پی ایس ایل کے دوران زخمی ہوگئے ہیں -پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے روایتی حریف پشاور زلمی ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔پشاور زلمی نے اننگز کا آغاز کیا اور محض 2 اوورز کروانے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پیسر نسیم شاہ زخمی ہونے کے باعث پوویلین واپس چلے گئے-پاکستان سپر لیگ 2020 کے 18ویں میچ کا ٹاس راولپنڈی میں بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے سبب تاخیر سے ہوا اور میچ کو 45اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔گلیڈی ایٹرز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر سہیل خان اور ٹائمل ملز کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی نے بھی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے امام الحق اور لیام ڈاسن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی میں بارش کی پیش گوئی کی تھی جس کے سبب میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

دونوں ٹیمیں اس سے قبل بھی لیگ میں مدمقابل آئی تھیں جہاں کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے آؤٹ کلاس کیا تھا۔پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز ابتک 5میچز میں 4فتوحات کی بدولت 8پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ دو مرتبہ کی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ بھی لاہور قلندرز کیخلاف کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر 7پوائٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

کراچی کنگز 5میچز میں 3فتوحات کیساتھ 6پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔رواں سیزن میں پشاور زلمی نے چھ میچز کھیلے جس میں سے انہوں نے دو میں فتح سمیٹی، تین میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔گلیڈی ایٹرز نے لیگ کے چھ میچز میں سے تین میں فتح حاصل کی اور تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پوائنٹس ٹیبل پر گلیڈی ایٹرز 6پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ پشاور زلمی 5پوائنٹس کے پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
وقت اشاعت : 05/03/2020 - 21:08:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :