ریسلر گولڈ برگ... ایک شور ۔ہوز نیکسٹ؟

Wrestler Gold Berg

انسان کی شہرت کا ڈنکا کب بج جائے حیران کُن ضرور ہو تا ہے ۔ کچھ ایسا ہی 20ِ نومبر 2016ء کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ "سروائیور سیریز" میں اُس وقت ہوا جب بروک لیسنر اور گولڈ برگ کے درمیان ہو نے والا سب سے اہم ریسلنگ مقابلہ صرف 90سکینڈ کے اند ر اُس وقت فیصلہ کُن ثابت ہو گیا

Arif Jameel عارف‌جمیل ہفتہ 26 نومبر 2016

Wrestler Gold Berg
گولڈ برگ بمقابلہ بروک لیسنر:
انسان کی شہرت کا ڈنکا کب بج جائے حیران کُن ضرور ہو تا ہے ۔ کچھ ایسا ہی 20ِ نومبر 2016ء کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ "سروائیور سیریز" میں اُس وقت ہوا جب بروک لیسنر اور گولڈ برگ کے درمیان ہو نے والا سب سے اہم ریسلنگ مقابلہ صرف 90اسکینڈ کے اند ر اُس وقت فیصلہ کُن ثابت ہو گیا جب بروک لیسنر نے گولڈ برگ کو اُٹھا کر رِنگ کے کونے پر زور سے پھینکا اور اُس کے بعد گولڈ برگ کو اتنا غصہ آیا کہ اُس نے اپنے آپ کو سنبھالنے کے بعد پہلے بروک لیسنر کو زور سے دھکا دیا اور پھر بھاگ کر2 دفعہ انتہائی زور سے اُس کو "سپیئر" داؤ یعنی کندھا اُسکے پیٹ پر مارا اور پھر" جیک ہیمر" داؤ کے تحت کندھے سے اُوپر اُٹھا کر رِنگ میں زور سے پھینکا ۔

(جاری ہے)

پھر ریفری کے ایک دو تین بروک لیسنر چیت۔
گولڈ برگ اگلے ہی لمحے خوشی سے چلاتا ہو ارِنگ میں اُچھل کود رہا تھا کیونکہ اُ س نے 12سال بعد رِنگ میں واپس آکر بہت بڑی کامیابی حاصل کی تھی اور دُنیا بھر میں ریسلنگ کے شوقین اُسکی اس کامیابی کو "بریکنگ نیوز"میں سُن کر حیران ہو رہے تھے کہ بروک لیسنر گو کہ پہلے بھی گولڈ برگ سے ریسل مینیا 20میں ہار چکا ہے لیکن اس دفعہ 40سالہ49سال کے گولڈ برگ سے صرف چند اسکینڈ میں ہار گیا۔

بلکہ موضوع بحث ایسا بنا کہ ریسلنگ سے دِلچسپی نہ رکھنے والے بھی یہ جاننے کے خواہش مند ہو گئے کہ یہ گولڈ برگ کون ہے ؟ یہی سوال اُسکو شہرت کی مزید بلندیوں پر لے گیا۔
پیدائش اور خاندان:
ڈبلیو سی ڈبلیو اور ڈبلیو ڈبلیو ای کی طرف سے ایک ایک دفعہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین رہنے والا گولڈ برگ 27ِ دسمبر1966ء کو امریکہ کی اوکلاہوما اسٹیٹ کے دوسرے بڑے شہر تلسا میں پیدا ہوا۔

اُس کے والد جیڈ نے ہارورڈ یونیورسٹی سے علم ِامراض ِ نسواں میں ڈاکٹری کی ڈگری حاصل کی اور اُسکی والدہ اِتھل کلاسیکل وائیلن بجانے کی اور پودوں کی پیوندکاری کی ماہر ہیں۔ اُسکے والدین میں طلاق ہو گئی تھی اور 2006ء میں اُسکے والد جیڈ کا انتقال ہو گیا تھا۔گولڈ برگ کی بیوی" وانڈا فریٹن" فلموں اسٹنٹ تھی اور اُن دونوں کا ایک بیٹا" گیج "ہے۔


یہودی:
گولڈ برگ کا خاندان بنیادی طور پر یہودی تھا لہذا اُسکو اس پر فخرتھا اور وہ یہودی عقیدے کے مطابق 13سال کی عمر میں فیصلہ کرنے کا مجاز بھی تھا۔
فُٹ ُبال کا کھلاڑی:
گولڈ برگ کو بچپن سے ہی فُٹ بال کھیلنے کا شوق تھا لہذا سولہ سال کی عمر میں وہ گیند کے ساتھ بذا ت ِخود بھی اُچھلنے کو دنے والا کھلاڑی بن گیا۔

کھیل کا فائدہ اُس وقت ہوا جب گولڈ برگ ایڈ سن ہائی اسکول تلسا سے گریجوایٹ ہونے کے بعد سکالر شپ پر یونیورسٹی آف جارجیا بُل ڈوگز فٹ بال ٹیم میں دفاعی کھلاڑی کی حیثیت میں کھیلنے لگا۔
گولڈ برگ جلد ہی اپنی صلاحیتوں کی بنا پر نیشنل فُٹ بال لیگ میں حصہ لینے والی ایک قومی ٹیم لاس اینجلس ریمز میں منتخب ہو گیا۔90ء کے آغاز میں وہاں سے کھیلتے ہوئے مزید فُٹ بال ٹیموں کا حصہ بنا ۔

1995ء میں کیرولینا پنتھرز میں شامل ہو گیا لیکن پیٹ کے ساتھ شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہ ہوسکا جسکا اُسکو افسوس رہا ۔ چوٹ کی تکلیف ختم ہو گئی لیکن ساتھ ہی فُٹ بال کا کیرئیر بھی ختم۔ لہذا اُسکے مطابق وہ فُٹ بال میں وہ مقام حاصل نہ کر سکا جسکی وہ خواہش رکھتاتھا۔
ڈبلیو سی ڈبلیو میں 1997ء تا2001ء:
گولڈ برگ ایک کھلاڑی تھا لہذا اُس نے ویٹ لفٹنگ اور مارشل آرٹ کے میدان میں قدم رکھ دیا لیکن شہرت کا ڈنکا ریسلنگ کے رِنگ میں لکھا تھا شاید اس لیئے 6فُٹ4انچ قد اور129کلوگرام وزن والے اس چُست جسم پر مشہور ِزمانہ ریسلرز لیکس لوگر اور سٹینگ کی نظر پڑ گئی اور وہ گولڈ برگ کو دلائل دے کر اُس پیشہ وارانہ ریسلنگ میں لے آئے جسکا اُسکو بالکل شوق نہیں تھا۔

صرف فُٹ بال کے متبدل کے طور ڈبلیو سی ڈبلیو پاور پلانٹ ریسلنگ اسکول واقع اٹلنٹا،جارجیا میں تربیت کیلئے جا نا شروع کر دیا۔
23ِ جون1997ء وہ بِل گولڈ کے نام سے پہلی دفعہ ڈبلیو سی ڈبلیو کے عام سطح کے (ڈرک میچ۔ جو ٹی وی پر نہیں دکھائے جاتے) ریسلنگ مقابلے کیلئے رِنگ میں اُترااور جیتنے کے بعد اگلے تین مقابلوں میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔

لیکن ابھی اُسکو آئندہ ٹی وی پر دکھائی جانے والی ریسلنگ سے پہلے ایک اور مقابلہ کرنا تھا جو وہ چیڈ فورچون سے ہار گیا۔
بِل گولڈ کے نام سے پھربھی اُس نے ڈبلیو سی ڈبلیو میں اپنا مقام بنا لیا تھا لہذااب اُس کا 1997 ء تا 1998 کا ناقابل ِشکست رہنے کا وہ دور شروع ہو ا جس میں وہ 173ریسلنگ کے مقابلے جیتا اور آخر کا ر یہ سلسلہ اُس وقت کے مشہور ریسلر کیون نیش نے گولڈ برگ کو ہارا کر ختم کر دیا۔


"ہوز نیکسٹ اگلا کون" ؟
یہ سوال ضرور اُٹھایا گیا کہ اتنی مدت میں اتنے زیادہ میچ کھیلنا ناممکن ہے ۔لیکن اُس دوران ایک تو بِل گولڈ نے گولڈ برگ کے نام کو ترجیع دینا شروع کر دی، اپنے زیادہ تر مد ِمقابل کو 2سے 3منٹ میں شکست دے دیتا اور ان کامیابیوں پر آوازوں کی گونج سُنائی دینے لگ پڑی "ہوز نیکسٹ اگلا کون" ؟
ڈبلیو ڈبلیو ای میں 2003ء تا2004ء :
1998ء میں ڈبلیو سی ڈبلیو میں مشہور ِزمانہ ریسلر ہولک ہوگن کو ہارا کے ورلڈ ٹائٹل جیتا اور پھر ڈبلیو سی ڈبلیو میں جھنڈا گاڑنے کے بعد آل جاپان پرو ریسلنگ جاپان اور پھر وہاں سے بھی جیتنے کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای میں 2003تا 2004ء تک اپنی پہلونی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے آگئے۔


بہروپیا۔ہوز فرسٹ ؟
90ء کی دہائی میں گولڈ برگ کی شہرت کے چرچے دیکھ کر ڈبلیو ڈبلیو ای میں اُسکی طرح کا ایک بہروپیاگِل برگ کے نام سے رِنگ میں آتا اور ہلکی سے آواز لگاتا " ہوز فرسٹ پہلے کون" اور اب اصلی گولڈ برگ اُ س ہی رِنگ میں وہاں کے بڑے ناموں کے مقابلے میں کھڑا تھا۔ کرس جیریکو ، رینڈی اورٹن ،شان مائیکل ،رَاک اور ٹریپل ایچ وغیر جیسے بڑے ریسلرز سے مقابلے کیئے اور تقریباً سب کو چیت کر دیا۔


صرف5ریسلرز سے شکست:
گولڈ برگ کُل 5 ریسلنگ مقابلے ہارا اور شکست دینے والے ریسلرز خود بھی سابقہ چمپئین رہے۔ لیکن پانچوں دفعہ باہر سے مدد آنے پر ہی گولڈ برگ نیچے گرا۔مثلاً پہلی شکست جب کیون نیش نے دی تو اُس دفعہ ریسلر سکاٹ ہال گارڈ کا بھیس بدل کر باہر بیٹھا ہو اتھا ۔ موقع ملنے پر اچانک رِنگ میں آکر ہاتھ میں پکڑی پستول نما ٹیزر گن سے اُسکو اس زور سے مارا کہ کیون نیش نے اُسکا فائدہ اُٹھا کر گولڈ برگ کو ہارا دیا۔

باقی چار ریسلرز بھی جو باہر والے کی مدد سے گولڈ برگ سے جیتے اُنکے نام ہیں: بریٹ ہارٹ ،بو کر ٹی، سکاٹ سٹینر اور ٹریپل ایچ ۔لیکن یہ یاد رہے کہ یہ پانچوں گولڈ برگ سے بھی مختلف مقابلوں میں شکست کھا چکے ہیں۔
2015ء میں ریسلنگ میں واپسی:
رِنگ میں آنے سے پہلے چنگاریوں کو اپنے سینے سے لگا کر غصہ چڑھنے کا دِکھاوا کرنے والے گولڈ برگ نے جون 2015ء میں ایک بار پھر ریسلنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا ۔

جسکے بعدچند مقابلے کیئے اور پھر اکتوبر2016ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی کا اعلان کر کے اپنے سابق حریف بروک لیسنر کا چیلنج قبول کیا اور 20ِنومبر 2016ء کو گولڈ برگ نے اُسکو شکست دے دی۔
گولڈ برگ 2دفعہ ڈبلیو سی ڈبلیو کے یونائٹیڈ اسٹیٹس ہیوی ویٹ چیمپئین،1دفعہ اس ہی ادارے کی طرف ٹیگ ٹیم چیمپئین ریسلر برٹ ہارٹ کیساتھ اور برٹ ہارٹ کے ساتھ ہی 5واں ڈبلیو سی ڈبلیو ٹریپل کراؤن ونر کہلائے۔


گولڈ برگ یسلنگ سے آگے:
گولڈ برگ جس نے رائل رمبل2017ء میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے بچوں کے تحفظ کے اداروں کا طرفدار ہے، جانوروں کی دیکھ بھال پر زور دیتا اور پرانی گاڑیوں کا شوقین بھی ہے اور خرید بھی لیتا ہے۔10فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دِکھا چکا ہے اور ٹیلی ویثر ن کے پروگراموں میں داد بھی وصول کی ہے ۔ نو منتخب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پروگرام" سلیبرٹری اپرنٹس" کے 2010ء کے 9ویں سیزن میں شامل ہوا اور6ویں قسط میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اُسکو پروگرام کے اصول کے مطابق باہر نکال دیا۔ گزشتہ چند سالوں سے مارشل آرٹ کی کمنٹری سے منسلک تھا

مزید مضامین :