گولڈن ہاک #ویرات کوہلی#کی گولڈن نوکس

Kohli

ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے ہم وطن بیٹر سچن ٹنڈولکر کی 49 سنچریوں کا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر50 سنچریاں بنانیوالے واحد" پلیئر" ، ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف 279 اننگزکھیل کر50 سنچریاں بنانیوالے واحد" پلیئر"

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعرات 16 نومبر 2023

Kohli
گولڈن ہاک #ویرات کوہلی#کی گولڈن نوکس : کرکٹ کی تاریخ میں تمام انٹرنیشنل کرکٹ فارمیٹس میں 50 سنچریاں بنا کرورلڈ ریکارڈ بنانے والے واحد" پلیئر" گولڈن ہاک ۔ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے ہم وطن اِنڈین مایہ ناز بیٹر سچن ٹنڈولکر کی 49 سنچریوں کا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر50 سنچریاں بنانے والے واحد" پلیئر" ۔ ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف 279 اننگزکھیل کر50 سنچریاں بنانے والے واحد" پلیئر" ۔

ورلڈ کپ کی 48 سالہ تاریخ میں اپنے ہی ہم وطن سچن ٹنڈولکرکا کسی بھی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 673 رنز بنا نے والا ریکارڈ توڑ کر رواں ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی اننگز تک700 رنزبنانے والے واحد" پلیئر" ۔ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ 8 ففٹی پلس سکور کا ریکارڈاپنے نام کرنے والے واحد " پلیئر" ۔

(جاری ہے)

رواں ورلڈ کپ میں ہی 10میچوں میں 3سنچریاں اور5ففٹی بنانے والے واحد" پلیئر"گولڈ ن ہاک ۔

گولڈ ن ہاک #ویرات کوہلی#کی گولڈن نوکس کیلئے یہ بھی کسی ریکارڈ سے کم نہیں تھاکہ یہ تما م ریکارڈز کرکٹ کے میگا ایونٹ آئی سی سی ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ء کے سیمی فائنل میں بنے۔دوسرا اُس روزفُٹ بال کی دُنیا کے48 سالہ ہیروانگلینڈ کے ڈیویڈ بیکھم بھی50سالہ اِنڈین کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئے اور ویرات کوہلی سے گپ شپ لگائی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ بھی ملایا۔

بیکھم کا یہ اِنڈیا کا پہلا دورہ تھا۔ 15 ِنومبر2023ء کو ورلڈ کپ کرکٹ کے13ویں ایڈیشن کے پہلے سیمی فائنل میں اِنڈیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی ۔اوپنر کپتان روہت شرما نے بہترین آغاز فراہم کرتے ہوئے 47 رنز بنا ئے جس میں 4چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔اُسکے بعد ویرات کوہلی بیٹنگ کرنے آئے اور پھر اُنھوں نے واقعی ایسی شاندار اور ذمہدارانہ اننگز کھیلی کے سب داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

اُنھوں نے اس ایونٹ کی تیسر ی سنچری بنائی اور ساتھ میں اپنے ایک روزہ انٹرنیشنل کیر ئیر کی50 ویں سنچری مکمل کر کے اپنے ہی ہم وطن سچن ٹنڈولکر کا49 سنچریوں کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔کوہلی117 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بیٹر شریاس ایر نے بھی لگاتار دوسری سنچری بنائی اور105 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔اوپنرشبمن گل 80 رنزبنا کے ناٹ آؤٹ رہے ۔اُنھیں ممبئی میں 36 ڈگری گرمی کی وجہ سے ٹانگ کے مسل میں درد شروع ہوگئی تھی جسکی وجہ سے وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے اورشریاس ایر بیٹنگ کرنے آئے تھے۔

اِنڈیا نے مقررہ50اوورز میں 4کھلاڑی آؤٹ پر397 رنزبنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی 3 کھلاڑی آؤٹ کر کے اہم باؤلر رہے۔ نیوزی لینڈ کیلئے میگا ایونٹ کے لحظ سے سیمی فائنل میں 398رنز کا ہدف حاصل کرنا اور وہ بھی اِنڈیا کی ہوم گراؤنڈ پر ہوم ٹیم اِنڈیا کے خلاف کوئی آسان کام نہیں تھا۔کوشش تو ضرور کی اور بیٹر ڈیرل مچل نے134رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر اور کپتان کین ولیمسن نے 69رنز بنا کرا یک بار تو اُمید پیدا کی کہ شاید ہدف کا تعاقب کر نے میں کامیاب ہو جائیں۔

دونوں کے درمیان181 رنز کی شراکت داری جاری تھی کے اِنڈین فاسٹ باؤلر محمد شامی رواں ورلڈ کپ میں ایک مرتبہ پھر شاندار اور نپی تُلی باؤلنگ کرتے ہوئے شراکت داری توڑ کر اِنڈیا کو میچ میں واپس لے آئے۔ نیوزی لینڈ کی آل ٹیم 49ویں اوور میں 327 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور 2015ء اور2019ء میں رَنراَپ رہنے والی ٹیم اس مرتبہ سیمی فائنل میں ہی دم توڑ گئی۔اِنڈیا 70 رنز سے میچ جیت کر فائنل میں پہنچ گئی۔ محمد شامی نے نیوزی لینڈ کے7اہم کھلاڑی آؤٹ کیئے اور مین آف دِی میچ ہوئے۔##### "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :