ڈیوڈ مِلر ## جنوبی افریقہ کے ﴾ " مِلر دِی کِلر" ﴿

David Miller

اُنھوں نے 116 گیندوں پر 8 چوکے اور 5 چھکے لگا کر ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے کیرئیر کی 6 ویں سنچری بنائی اور101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعہ 17 نومبر 2023

David Miller
آئی سی سی ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ء کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اپنے مد ِمقابل جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا ۔ 19ِنومبر کو اُسکا مقابلہ ہوم ٹیم اِنڈیا سے ہو گا جو نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے۔یاد رہے کہ رواں ورلڈ کپ میں اِنڈیا سیمی فائنل تک ناقابلِ شکست بھی ہے ۔جبکہ آسٹریلیا نے ایونٹ کے پہلے دو میچ ہارکر شاندار کم بیک کیا ہے۔

دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی شکست پر تجزیہ کیا جائے تو سب سے پہلے ذکر آئے گا جنوبی افریقہ کے34سالہ مڈل آرڈر بیٹر ڈیویڈ مِلر کی ذمہدارانہ اور شاندار بیٹنگ کا۔خصوصاً اُس وقت جب 12ویں اوور تک جنوبی افریقہ کے ٹاپ4 بیٹرز صرف 24کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس جاچکے تھے۔کپتان ٹمبا باوما" گولڈن ڈَک" پر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

ایسے لگا جیسے کمپیوٹر میں وائرس آگیا ہے اورشَٹ ڈؤن ہو جائے گا کہ اس دوران ڈیویڈ مِلر قو ت مدافعت والے کھلاڑی بن کر وکٹ پر کھڑے ہوگئے اور آسٹریلن باؤلرز کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے " مِلر دِی کِلر"والی اننگز کھیل ڈالی۔

جہاں چاہا جس باؤلر کو چاہا محتاط اندازمیں اشارٹ مارنا شروع کر دی۔اُنھوں نے 116 گیندوں پر8چوکے اور5چھکے لگا کر ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے کیرئیر کی6ویں سنچر ی بنائی اور101 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ " مِلر دِی کِلر" جیسی سنچریاں یا اس سے کئی بہترین سنچریاں اس ایونٹ میں دیکھنے میں آئیں لیکن اس میں یہ خوبی تھی کہ سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو مقابلے کیلئے واپس میچ میں لے آئی اوراِیڈن گارڈنز کی پچ جو موسم اور پھر میچ کے دوران بارش کی وجہ سے کچھ نمی کی وجہ سے پہلے فاسٹ باؤلرز اور دوسری ہاف میں سپنرز کیلئے مددگار ہوگئی تھی اُس پر212 کا مجموعی اسکور بنا نے میں کامیاب ہو گئے۔

جسکے بعد جنوبی افریقہ کے سپنرز نے ایک مرتبہ تو میچ میں ایسی صورت ِحال پیدا کر دی کہ آسٹریلیا کے39.5 اوورز میں 193 رنز پر7 کھلاڑی آؤٹ کر کے میچ کا پلڑا اپنی طرف جُھکا لیا۔ آسٹریلیا کو جیتنے کیلئے مزید 20 رنز بنا نے کیلئے تقریباً8 اوورز انتظار کرنا پڑا۔میچ تو آسٹریلیا جیت گیا اورمیں آف دِی میچ بھی آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 62رنز بنا نے اور2 وکٹیں حاصل کرنے پر قرار پائے ۔

لیکن میچ کے بعد پرنٹ میڈیا،الیکٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیا پر نام تھا تو صرف " مِلر دِی کِلر" کی اننگز کا۔## ##ورلڈ کپ کرکٹ2023 ء کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 49.4اوورز میں212رنز بنا کر آل ٹیم آؤٹ ہو گئی۔اُنکے مِڈل آرڈر بیٹر ڈیویڈ مِلر نے101 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔آسٹریلیاکی جانب سے فاسٹ باؤلرز کپتان پیٹ کمنز ،مچل اسٹارک اور ہیزل ووڈ نے بالترتیب3،3اور2 وکٹیں حاصل کیں اور 2 کھلاڑی سپنر ٹریوس ہیڈ نے آؤٹ کیئے۔

آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 47.2اوورز میں 7 کھلاڑی آؤٹ پر 215 رنز بنا کر حاصل کیا اور 3 وکٹوں سے سیمی فائنل جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے اوپنر ٹریوس ہیڈ 62رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر جیرالڈ کوٹز ی اور کاگیسو ربادا نے بالترتیب2 اور1 کھلاڑی آؤٹ کیااور سپنرزتبریز شمسی، کیشو مہاراج اور ایڈن مارکرم نے 2 ،1 اور 1 وکٹ حاصل کی۔##### "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :