ایس ای سی پی کا ریگولیٹری اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم

پیر 21 اگست 2017 22:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ساز باز اور انسائیڈر ٹریڈنگ میں ملوث افراد اور ریگولیٹری اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پوری طاقت سے اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایس ای سی پی کی انتظامیہ نے اعادہ کیا ہے کہ قوانین، ضوابط، قواعد اور اصولوں پرعمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بات ذہن نشین رہنی چاہئے کہ ایس ای سی پی وسیع دائرہ کار کا حامل ریگولیٹر ہے۔ کیپٹل مارکیٹ، کاروباری شعبے، غیر بینکی مالیاتی کمپنیاں،اجتماعی سرمایہ کاری سکیمیں اور دیگر لائسنس یافتہ ان ادارے اس کی دائرہ کار میں آتے ہیں۔ ایس ای سی پی متعدد قوانین جیسا کہ ایس ای سی پی (ترمیمی) ایکٹ 2016ء، کمپنیز ایکٹ 2017ء، سکیورٹیز ایکٹ 2015ء، بیمہ آرڈیننس 2002ء اور متعدد دیگر قوانین کے تحت ضروری ریگولیٹری کارروائیاں کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

ان قوانین کے ذریعے انضباط، نگرانی، نظر رکھنے اور نفاذ کیلئے کارروائیاں کرنے کے ایس ای سی پی کو تفویض شدہ اختیارات کمیشن کے متعدد ڈویژنوں اور شعبوں کو سونپے گئے ہیں۔ ان قوانین کے تابع انضباطی کارروائیاں کرنے کے مجاز کمیشن کے متعلقہ شعبیکمیشن کی انتظامیہ میں ہونے والی کسی تبدیلی سے قطع نظر نگرانی، تفتیش، انکوائری، آن سائٹ اور آف سائٹ معائنہ مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں ایس ای سی پی حصص داروں کے حقوق اور انضباطی مقتضیات کی خلاف ورزی کے حوالے سے قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مالیاتی خدمات کی مارکیٹ میں مؤثر توازن برقرار رکھنے کیلئے ایس ای سی پی اپنے کار ہائے منصبی پوری تندہی سے انجام دے رہا ہے۔ مارکیٹ میں ساز باز اوانسائیڈر ٹریڈنگ کے حوالے سے متعدد تحقیقات جاری ہیں۔ان تحقیقات کو پوری احتیاط کے ساتھ منصفانہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کام کیا جارہاہے۔ کمیشن اس ضمن میں اپنے قانونی اور انضباطی قوائد کے مطابق پیش قدمی کرے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..