ایس ای سی پی کا انفورسمنٹ مہم بھر پور طریقے سے جاری رکھنے کا عزم

قوانین، ضوابط، قواعد اور اصولوں پرعمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، بیان

پیر 21 اگست 2017 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ساز باز اور انسائیڈر ٹریڈنگ میں ملوث افرادنیز ریگولیٹری اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پوری طاقت سے اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایس ای سی پی کی انتظامیہ نے اپنے اس مصمم ارادے کااعادہ کیا ہے کہ قوانین، ضوابط، قواعد اور اصولوں پرعمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

بیان میںکہا گیا ہے کہ یہ بات ذہن نشین رہنی چاہیے کہ ایس ای سی پی وسیع دائرہ کار کا حامل ریگولیٹر ہے۔ کیپٹل مارکیٹ، کاروباری شعبے، غیر بینکی مالیاتی کمپنیاں،اجتماعی سرمایہ کاری سکیمیں اور دیگر لائسنس یافتہ ان ادارے اس کی دائرہ کار میں آتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی متعدد قوانین جیسا کہ ایس ای سی پی (ترمیمی) ایکٹ ۲۰۱۶، کمپنیز ایکٹ ۲۰۱۷،سکیورٹیز ایکٹ ۲۰۱۵،بیمہ آرڈیننس ۲۰۰۲ اور متعدد دیگر قوانین کے تحت ضروری ریگولیٹری کارروائیاں کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

ان قوانین کے ذریعے انضباط، نگرانی،نظر رکھنے اور نفاذ کے لئے کارروائیاں کرنے کے ایس ای سی پی کو تفویض شدہ اختیارات کمیشن کے متعدد ڈویژنوں اور شعبوں کو سونپے گئے ہیں۔ ان قوانین کے تابع انضباطی کارروائیاں کرنے کے مجاز کمیشن کے متعلقہ شعبیکمیشن کی انتظامیہ میں ہونے والی کسی تبدیلی سے قطع نظر نگرانی، تفتیش، انکوائری، آن سائٹ اور آف سائٹ معائنہ مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں ایس ای سی پی حصص داروں کے حقوق اور انضباطی مقتضیات کی خلاف ورزی کے حوالے سے قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مالیاتی خدمات کی مارکیٹ میں مؤثر توازن برقرار رکھنے کے لئے ایس ای سی پی اپنے کار ہائے منصبی پوری تندہی سے انجام دے رہا ہے۔ مارکیٹ میں ساز باز اور انسائیڈر ٹریڈنگ کے حوالے سیمتعدد تحقیقات جاری ہیں۔

ان تحقیقات کو پوری احتیاط کے ساتھ منصفانہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کام کیا جارہاہے۔ کمیشن اس ضمن میں اپنے قانونی اور انضباطی قوائد کے مطابق پیش قدمی کرے گا۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ تمام انفورسمنٹ کارروائیاں چاہے وہ فوجداری یا انتظامی، ان کے متعلق معلومات متعین پالیسی کے مطابق ظاہر کی جاتی ہیں۔یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ ایس ای سی پی قانون نافذ کرنے والی تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مضبوط اور فعال تعاون پر یقین رکھتا ہے۔

مزیدبرآں ، ایس ای سی پی کرمینل کورٹ میں دائر کئے جانے والے تمام مقدمات کی مستعدی کے ساتھ پیروی کر رہا ہے اور ان مقدمات میں عدالتوں کو بہترین معاونت فراہم کر رہا ہے۔اسی طرح، یکم جولائی سے شروع ہونے والی رواں سہ ماہی میں ایس ای سی پی کے متعلقہ محکمہ نے پچاس کمپنیوں کے سالانہ اکاؤنٹ کی آف سائٹ جانچ پڑتال مکمل کی جبکہ باون کمپنیوں کے سہ ماہی کاؤنٹ کی جانچ پڑتال کی گئی۔

علاوہ ازیں، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں جیسے کہ ڈائریکٹرز کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال، سالانہ اجلاس منعقد نہ کرنے، منسلکہ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے یا فنانشل سٹیٹمنٹ میں درست معلومات کی فراہمی نہ کرنا اور ایسی دیگر خلاف ورزیوں پر پندہ کمپنیوں کے خلاف اظہار وجوہ کی کاروائی کا آغاز کی گیا۔ اس دوران چھ کمپنیوں کے خلاف اظہار وجوہ کی کارروائیوں کو مکمل کی گیا جبکہ نان آپریشنل کمپنیوں کے خلاف ان کو بند کئے جانے کی کاروائیوں کا آغاز بھی کیا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..