فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر انجینئر محمد سعید شیخ کی سٹاف اور ممبران سے الوداعی ملاقات

ہفتہ 23 ستمبر 2017 23:01

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر انجینئر محمد سعید شیخ نے کہا کہ سٹاف کی محنت اور تعاون سے موجودہ عہدیداروں کو اس سال کے دوران تاریخی کامیابیاں حاصل کرنے میں مدد ملی اور اس کیلئے وہ اپنی ایگزیکٹو اور خاص طور پر چیمبر سیکرٹریٹ کے مشکور ہیں۔ آج چیمبر کے سٹاف سے الوداعی ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے اپنے ساتھ عہدیداروں اور ایگزیکٹو کی مشاورت سے جو اہداف وضع کئے تھے وہ چیمبر سٹاف کی ایمانداری اور محنت سے حاصل کئے گئے ہیں اس دور میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس سے استثنیٰ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ایسا کارنامہ ہے جوچیمبر کے قیام سے ہی زیر التواء تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح ایف سی سی آئی کمپلیکس کی حفاظت کیلئے اس کی چار دیواری کو اونچا کرنے کے علاوہ لائسنس اور اسلحہ خریدا گیا جبکہ ممبران کی سہولت کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبے کو متحرک کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تخلیقی کام کے سلسلہ میں 2 کتابیں پہلے ہی شائع کی جا چکی ہیں جبکہ مزید 2 تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور توقع ہے کہ فیصل آباد کی اکانومی کے بارے کتاب کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سلمان غنی منگل کو کریں گے۔

اس طرح سوموار کو آر اینڈ ڈی سیل کاافتتاح ہوگا۔ انہوں نے اپنے دور میں کئے جانے والے دیگر کاموں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان کا میابیوں کے ذکر کا مقصد اپنی ستائش کرنا نہیں بلکہ ان کا تمام تر کریڈٹ موجودہ ایگزیکٹو اور سٹاف کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے اور اس کیلئے وہ ان کے ذاتی طور پر مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیمبر فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کا مشترکہ ادارہ ہے اور وہ اپنے عہدوں سے سبکدوش ہونے کے باوجود چیمبر کی بہتری کیلئے تعاون اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

نائب صد ر انجینئر احمد حسن نے کہا کہ اس سال کے دوران ملنے والی تمام کامیابیاں ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اپنے پورے روڈ میپ پر عمل نہیں کر سکے تاہم اس سمت میں مثبت پیشرفت نے اس چیمبر کو ملکی سطح پر نمایاں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس چیمبر کا سٹاف انتہائی قابل ہے اور انہوں نے بطور نائب صدر بھی ان سے بہت کچھ سیکھا۔ اس سے قبل سیکرٹری جنرل عابد مسعود ، اسسٹنٹ سیکرٹری شبیر حسین ، ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ایم ڈی طاہر اور دیگر سٹاف ممبران نے ببی اظہار خیال کیا جبکہ آخر میں صدر چیمبر انجینئر محمد سعید شیخ ، سینئر نائب صدر رانا سکندر اعظم خاںاورنائب صدر انجینئر احمد حسن نے سٹاف ممبران میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان