پاک چین اقتصادی راہداری مصنوبے میں پاکستان کی زراعت کو بھی شامل کیا جائے ،ْاحمد جواد

چین خطے کا زرعی مصنوعات کا بڑا ایکسپورٹر ہے‘ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درپیش مشکلات پر قابو پانے میں چین کی معاونت درکار ہے ‘ چیئرمین قائمہ کمیٹی ایف پی سی سی آئی

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کی ریجنل قائمہ کمیٹی کے چیئرمین احمد جواد نے کہا ہے کہ چین نے گزشتہ چند برسوں میں زراعت کے شعبے میں بے پناہ ترقی کی ہے اور اس وقت وہ زرعی مصنوعات کا ایشیاء اور یورپ کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ہے اس سلسلے میں ہم چینی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کی زراعت کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جن مشکلات کا سامنا ہے اُنہیں دور کرنے بھرپور معاونت فراہم کرے اور اس سلسلے میں دونوں حکومتیں مل کر ایک خصوصی حکمت عملی مرتب کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری کے تحت زراعت کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی جائے تاکہ پاکستان کے زرعی شعبہ کو آنے والے سالوں میں محفوظ بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

احمد جواد نے مزید بتایا کہ وقت آ گیا ہے ہم اپنے زرعی شعبے کو جدید بنیادوں پر استوار کریں تاکہ اچھی پیداوار حاصل کی جاسکے۔زرعی ملک ہونے کے باوجود اس وقت ہم پیداواری صلاحیت کے لحاظ سے دنیا کی بڑی زرعی معیشتوں سے خاصے پیچھے ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کپاس اور گندم کے لیے خصوصی بیج تیار کروائے تاکہ سالانہ پیداواری صلاحیت میں 5فیصد تک کا اضافہ کیا جا سکے۔ دوسری طرف ہمیں پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں تقریباً 40فیصد تک پھل گرنے کا نقصان ہر سال اٹھانا پڑتا ہے جسے روکنے کے لیے بھی ہمیں ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔ موسمیاتی تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر اقدامات کے ساتھ ساتھ ہمارے تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس طرح کے بیج تیار کریں جو موسمی تبدیلیوں میں بھی اچھی پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

فیڈریشن کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے زرعی ماہرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زراعت کو بچانے کے لیے ایک جامع حل تلاش کرنا پڑے گا۔ کیونکہ اگر زراعت کا شعبہ متاثر ہو گا تو ہماری معیشت جس کا زیادہ انحصار زرعی شعبے پر ہے مستقل طور پر بیٹھ جائے گی۔ قدرتی طور پر پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن ایسی ہے جہاں سے ہم باآسانی وسطی ایشیاء، مشرق وسطیٰ اور چین کو بڑے پیمانے پر زرعی مصنوعات برآمد کرسکتے ہیں لیکن اس وقت ہم اپنے ذخائر اور اپنی صلاحیتوں کو ضائع کر رہے ہیں۔

بدقسمتی یہ ہے کہ ابھی تک ہمارے ملک میں کوئی جامع زرعی پالیسی نہیں بنائی گئی۔ ہمارے ایوانوں میں بیٹھے پالیسی سازوں کا اس طرف دھیان ہی نہیں جا رہا۔ احمد جواد کا کہنا تھا کہ جب تک آپ زرعی شعبے میں ترقی کیلئے دو رس زرعی پالیسی مرتب نہیں کریں گے تب تک آپ اس شعبے میں کیسے اصلاحات لا سکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے