’’مائی کراچی‘‘ نمائش بزنس مین گروپ اور کراچی چیمبر کی شناخت بن گئی ہے۔ سراج قاسم تیلی

پیر 23 اپریل 2018 23:20

’’مائی کراچی‘‘ نمائش بزنس مین گروپ اور کراچی چیمبر کی شناخت بن گئی ہے۔ سراج قاسم تیلی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر کراچی میں تین روز تک جاری رہنے والی 15ویں ’’ مائی کراچی ‘‘ نمائش کے دوران ایکسپو سینٹر کے تمام 6ہالز مکمل طور پر بھرے رہے جو کراچی چیمبر او بزنس مین گروپ کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے اور یہ نمائش بزنس مین گروپ اور کراچی چیمبر کی شناخت بن گئی ہے۔

’’ مائی کراچی‘‘ کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ کے سی سی آئی کے زیر اہتمام اگلی 16ویں ’’ مائی کراچی‘‘نمائش ایکسپو سینٹر میں 5،6 اور 7اپریل2019کو منعقد ہوگی۔ حالیہ نمائش کے دوران عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی جس کے مدنظر اب ہم نمائش کو 3دن سے بڑھا کر 5دن تک جاری رکھنے کی ممکنات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بی ایم جی کے وائس چیئرمین طاہر خالق، زبیر موتی والا،کے سی سی آئی کے صدر مفسر عطا ملک، سینئر نائب صدر عبدالباسط عبدالرزاق، نائب صدر ریحان حنیف،خصوصی کمیٹی برائے’’مائی کراچی‘‘ نمائش محمد ادریس،سابق صدور اے کیو خلیل،عبداللہ ذکی،یونس محمد بشیر اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔بی ایم جی کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے کہا کہ ’’ مائی کراچی‘‘ نمائش کا آغاز 2004 میں ہوا جب شہر میں امن وامان کی صورتحال خراب تھی، اس نمائش نے 2004 ء سے امن و امان کے حوالے سے کافی اتار چڑھائو دیکھے پر ہم نے ہر سال اُسی جذبے سے نمائش کا انعقاد جاری رکھاکیونکہ ہم پوری دنیا کے سامنے یہ بات ثابت کردینا چاہتے تھے کہ کراچی کی تاجروصنعتکار برادری میں بے پناہ لچک ہے، چاہے امن و امان کے حوالے سے حالات کتنے ہی خراب ہوں وہ اس شہر میں اپنی اقتصادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے 15 ویں ’’مائی کراچی ‘‘ نمائش کے انعقاد کے سلسلے میں تمام تر انتظامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ نمائش ایک بار پھر ایک کامیاب ایونٹ ثابت ہوئی جس میں تقریباً7 سے 10 لاکھ کے درمیان افراد نے شرکت کی۔ چیئرمین بی ایم جی نے زندگی کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی زبردست پذیرائی کا خیرمقدم کیا جنہوں نے مائی کراچی نمائش میں پرجوش انداز میں شرکت کی۔

انہوں نے کہاکہ ’’ مائی کراچی‘‘ نمائش نے مقامی و غیر ملکی نمائش کنندگان کو ایکسپو سینٹر کے تمام 6 ہالز میں 312 اسٹالز پر اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا۔ اس سال نمائش میں انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ترکی،سری لنکا،وینتام، فلپائن،ملائیشیا، یوکرین اور رومانیہ کی70 غیر ملکی نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ سراج قاسم تیلی نے کہاکہ ہم نے کاروبار کے سائز پر غور کرنے کے بجائے ’’ مائی کراچی‘‘ نمائش میں سب کو آن بورڈ لیا اور یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان نیوی،پاکستان رینجرز سندھ ، پاکستان میرین اکیڈمی اور پولیس نے بھی اس بار نمائش میں حصہ لیا۔

انہوںنے خصوصی کمیٹی برائے’’ مائی کراچی ‘‘ نمائش کے چیئرمین محمد ادریس کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چار سالوں سے بطور چیئرمین نمائش کے انعقاد کے سلسلے میں ان کی انتھک جدوجہد کے نیتجے میں یہ ایک یادگار ایونٹ بن گیا ہے جس میں مختلف تفریحی سرگرمیاں بھی متعارف کروائی گئیں جسے فیمیلز نے پسند کیا گیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ محمد ادریس اور ان کی ٹیم اگلے سال بھی اس ایونٹ کو مزید کامیاب بنانے کے لیے اقدامات کرکے کراچی والوں کو کثیر تعداد میں راغب کرنے میں یقینی طور پر کامیاب ہوں گے۔انہوںنے خصوصی طور پر سفارتخانوں، قونصلیٹس،پرنٹ و الیکٹرنک میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ ہی تعاون کرکے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کراچی پولیس، رینجرز، سندھ حکومت، مقامی حکومت اور دیگر محکموں کے تعاون کی بھی تعریف کی۔سراج قاسم تیلی نے بزنس مین گروپ کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ بی ایم جی اینز کامیابی کے ساتھ 1998سے کراچی چیمبر کے امور انجام دے رہے ہیں اور گزشتہ 20سالوں کے دوران ہونے والے الیکشن میں تمام بی ایم جی اینز نے ایک نشست بھی نہیں ہاری ۔ہم نے ممبران کو سہولتوں کی فراہمی کے متعدد اقدامات کرکے کراچی چیمبر کے امور کو مزید بہتر بنایا۔

ان تمام سالوں میں ہم نے خطیر فنڈز بچائے جو کلفٹن میں زمین کی خریداری کے لیے استعمال ہوئے جہاں کے س سی آئی کی نئی عمارت زیر تعمیر ہے جو اگلے دو سالوں میں مکمل ہوگی۔’’ مائی کراچی ‘‘ سے حاصل ہونے والے فنڈز بھی کے سی سی آئی کی نئی عمارت کی تعمیر پراستعمال کئے جاتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان

حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان

عوامی  اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز   کے  فلائٹ آپریشن کو  وسعت دی جائے ..

عوامی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے ..

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل