انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر4پیسے سستا

پیر 4 جون 2018 21:53

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر4پیسے سستا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں پیرکوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان رہا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر، برطانوی پائونڈ،سعودی ریال، یواے ای درہم کی قدر میں کمی جبکہ یورواور چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ بند میں امریکی ڈالر کی قدر میں4پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.64روپے سے گھٹکر115.60روپے اور قیمت فروخت115.69روپے سے گھٹ کر115.65روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.50روپے سے گھٹ کر118.20روپے اور قیمت فروخت119.00روپے سے گھٹ کر118.70روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

یوروکی قدرمیں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈ کی قدرمیں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید138.00روپے اور قیمت فروخت139.50روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید158.20روپے سے گھٹ کر158.00روپے اور قیمت فروخت159.70روپے سے گھٹ کر159.50روپے ہوگئی۔

سعودی ریال کی قیمت میں15پیسے اوریواے ای درہم کی قدرمیں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.65روپے سے گھٹ کر31.50روپی اور قیمت فروخت31.95روپے سے گھٹ کر 31.80روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.35روپے سے گھٹ کر32.25روپے اور قیمت فروخت32.65روپی سے گھٹ کر32.55روپے ہوگئی۔پیر کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا ، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.50روپے اور قیمت فروخت19.30روپے پرمستحکم رہی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ