پر تعیش اشیاکی درآمدات میں تیزی سے اضافہ

ماہ کے دوران 564ارب مالیت کا کھانے پینے کا سامان درآمد کیا گیا 73ارب کے موبائل فون ،71ارب روپے کی کاریں بھی منگوائی گئیں

جمعرات 7 جون 2018 23:44

پر تعیش اشیاکی درآمدات میں تیزی سے اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) پاکستان میں پر تعیش مصنوعات کی درآمدات میں تیزی کیساتھ اضافہ ہوا ہے ، سات ماہ میں 73 ارب کے موبائل فون ،71 ارب کی گاڑیاں منگوائی گئیں،کھانے پینے سے لے کر روزمرہ استعمال کی اشیا تک درآمدی مصنوعات کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ،10ماہ کے دوران 564ارب مالیت کا کھانے پینے کا سامان درآمد کیا گیا، اس دوران پاکستانی عوام 53ارب کی چائے اور 24 ارب کا درآمدی دودھ پی گئے ، اس مدت میں47ارب کی دالیں اور 10 ارب روپے کا ڈرائی فروٹ بھی درآمد کیا گیا ،اس کے ساتھ ساتھ187ارب کا پام آئل اور 12ارب 84کروڑ کا سویا بین بھی درآمد کیا گیا،اسمارٹ فون کے شوقین پاکستانیوں نے 73ارب کے موبائل فون اور71ارب روپے مالیت کی موٹرکاریں بھی بیرون ملک سے منگوائیں، 86ارب روپے کے جہاز اور کشتیاں بھی درآمد کی گئیں، گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ الیکٹرانک مصنوعات کی مانگ بھی بڑھ گئیں،گزشتہ ماہ میں ایئر کنڈیشنرز کی پیداوار 2لاکھ 36ہزار سے بڑھ کر 2لاکھ 54ہزارہوگئی جبکہ الیکٹرک فین کی پیداوار بھی 16 لاکھ سے بڑھ کر 17لاکھ 72ہزار تک پہنچ گئی، برآمدات کے مقابلے میں درآمدات بڑھنے سے دس ماہ میں تجارتی خسارہ 30ارب ڈالر سے بڑھ گیا۔

۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ