صدرچیمبر آف کامرس شیخ عامر وحید کاروپے کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر پر تشویش کا اظہار

روپے کی قدر میں کمی سے قرضوں میں اضافہ اور مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ،ْشیخ عامر وحید

منگل 19 جون 2018 18:39

صدرچیمبر آف کامرس شیخ عامر وحید کاروپے کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے روپے کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس سے ملک کے بیرونی قرضوں میں گئی گنا اضافہ ہو گا، پیداواری لاگت بڑھے گی اور عوام کیلئے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا لہذا انہوں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور حکومت پر زور دیا کہ وہ روپے کی قدر میں استحکام لانے کیلئے فوری اصلاحی اقدامات اٹھائے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان پہلے ہی قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے اور روپے کی قدر میں مزید کمی سے ملک کے بیرونی قرضوں میں گئی گنا اضافہ ہو گا کیونکہ ڈالر کے مقابلے میں ایک روپیہ کم ہونے سے بیرونی قرضے میں تقریبا 60ارب روپے کا اضافہ ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ عامر وحید نے کہا کہ روپے کی قدر میں تیزی سے کمی ایک کمزور معیشت کی عکاس ہے جبکہ اس سے ہماری معیشت کیلئے مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے عوام کی قوت خرید کم ہو گی جس سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوں گی کیونکہ خریداری کم ہونے سے صنعت و تجارت کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ مصنوعات کی پیداوار کیلئے بہت سا خام مال باہر سے درآمد کرتا ہے لیکن روپے کی قدر میں کمی سے پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہو گا جس سے ہماری برآمدات متاثر ہوں گی کیونکہ مصنوعات مہنگی ہونے سے ان کو عالمی مارکیٹ میں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ جولائی 17تا مئی 18کے دوران بڑھ کر تقریبا 34ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ روپے کی قدر میں کمی سے تجارتی خسارے میں مزید اضافہ ہو گا جس سے ہمارے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو بڑھے گا اور معیشت کیلئے خطرات میں اضافہ ہو گا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک اور نائب صدر نثار مرزا نے کہا کہ جون 2013میں فی ڈالر 97، 98روپے کا تھا جبکہ روپے کی قدر گرتے گرتے پچھلے دنوں تقریبا,122 123روپے فی ڈالر تک پہنچ گئی تھی جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 20سے 24فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوںنے کہا کہ اگر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اسی طرح گرتی رہی تو ہماری آنے والی نسلیں قرضوں کے بوجھ تلے دبتی چلی جائیں گی اور معیشت مزید کمزور ہو گی لہذا انہوں نے سٹیٹ بینک اور حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ روپے کی قدر کو مزیدگرنے سے روکنے اور ہماری کرنسی کی ویلیو میں استحکام پیدا کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ