ڈالرکی قیمت میں تاریخی اضافہ اور روپے کی قدرمیں مسلسل کمی تشویشناک ہے‘میاں مقصود احمد

ملکی معیشت خوفناک بحران کی طرف بڑھ رہی ہے،کشکول توڑنے والوں نے قوم کوبھکاری بنادیاہے،ایم ایم اے کی کرپشن سے پاک قیادت ملک وقوم کو قرضوں سے نجات دلاسکتی ہے‘صدرمتحدہ مجلس عمل پنجاب وامیر جماعت اسلامی پنجاب کامنصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 17:36

ڈالرکی قیمت میں تاریخی اضافہ اور روپے کی قدرمیں مسلسل کمی تشویشناک ہے‘میاں مقصود احمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ ڈالر کی قیمت میں ہوشربااضافہ اور روپے کی قدر میں جاری مسلسل کمی انتہائی تشویش ناک ہے، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت ایک خوفناک بحران کی طرف بڑھتی نظر آ رہی ہے،مہنگائی کا ایک نیا طوفان دروازوں پر دستک دے رہا ہے،ڈالر مہنگاہونے سے صرف ایک ہی دن میں 800ارب روپے کے اضافے سے بیرونی قرضہ 8 ہزار 120 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جس سے نہ صرف مہنگائی کا طوفان آئے گا بلکہ غریب عوام کی زندگی بھی اجیرن ہوجائے گی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایک ہی دن میں روپے کی اتنی بے قدری اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی گزشتہ حکومت اور موجودہ نگران حکومت کو پاکستانی معیشت کی بہتری سے کوئی غرض نہیں ہے۔کشکول توڑنے کے دعویداروں نے ملک وقوم کوبھکاری بنادیاہے۔آئی ایم ایف اور ورلڈبنک سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ہماری معیشت کو جکڑرکھاہے۔

انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت عاقبت نااندیش فیصلوں اور غیر یقینی صورتحال کے باعث انتہائی دگرگوںہے۔عوام کی نصف سے زائد آبادی کو دووقت کی باعزت روٹی بھی میسر نہیں۔اس وقت ملک کی40فیصد آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث مزدوروں کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی سے بڑھ کر خودکشی تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ 25جولائی کے انتخابات میں عوام ایم ایم اے کوکامیاب کرائیں،ہم معاشی نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں گے۔

ملک کوکرپشن اور لوٹ مار سے وہی لوگ بچاسکتے ہیں جن کے اپنے دامن صاف ہوں،ہمارے دامن صاف ستھرے اور ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی تنزلی کی سب سے بڑی وجہ سودی نظام ہے۔جب تک ملک سے سودی نظام کاخاتمہ نہیں کردیاجاتب تک خوشحالی نہیں آسکتی۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔معیشت کی بحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ذاتی مفادات سے بالاترہوکر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستانی معیشت کے دیوالیہ ہونے کے خطرات منڈلانے لگے ہیں جوکہ تشویش ناک امراور لمحہ فکریہ ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ