عید الاضحی سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں مزید10 روپے فی کلو اضافہ

گھریلو سلنڈر 120روپے ،کمرشل سلنڈر 450روپے مہنگا ،صرف 3 دنوں میں 25روپے اضافہ بلا جواز ہے ‘عرفان کھوکھر ستمبر کو ملک گیرہڑتال کا اعلان، خیبر سے کراچی کا گیس سپلائی بند کر دی جائے گی‘چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان

پیر 20 اگست 2018 17:21

عید الاضحی سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں مزید10 روپے فی کلو اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) عید الاضحی سے قبل ایل پی جی کی قیمت میںمزید10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد گھریلو سلنر 120روپے اور کمرشل سلنڈر 450روپے مہنگا ہو گیا ۔ایل پی جی کی نئی قیمت کراچی اور لاہور میں 150روپے فی کلو، میاں چنوں، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، راجن پور میں 160روپے فی کلو،ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں 170روپے فی کلو، مری، نتھیا گلی میں 180 روپے فی کلو اور گلگت بلتستان 200روپے فی کلو ہے ۔

اس حوالے سے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان ، چیئر مین و فائونڈر ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا کہ لوکل ایل پی جی پروڈیوسرگیس مافیا بن گیا۔ امپورٹ نہ ہونے کے برابر، 95فیصد لوکل ایل پی جی کو بین الاقوامی قیمت سے بھی زیادہ قیمت ۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں ایل پی جی قیمتوں میں اوگرہ نوٹیفیکیشن کے بغیر ہی3 دن میں دوسرا اضافہ، مزید قیمتیں بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

حکومت کے ایل پی جی پالیسی 2016 میں895 روپے گھریلو سلنڈر اور 75روپے فی کلو ایل پی جی کی جگہ175روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔ایل پی جی پالیسی 2016کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت 30000فی میٹرک ٹن مقرر کرنے کا مطالبہ۔ 14جون 2018 سے JJVL ایل پی جی پیداواری پلانٹ کی بندش سے ایل پی جی انڈسٹری میں بہت بڑا خلاء پیدا ہو گیا جس سے تقریباً13000 میٹرک ٹن فی ماہ کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایل پی جی انڈسٹری کو 26000 میٹرک ٹن کی کمی کا سامنا اور SSGCاور حکومت کو 2ماہ میں ٹوٹل 2ارب 43 کڑوڑ اور ٹیکس کی مد میں 472 ملین کا نقصان ہوا ہے۔

کسی بھی قیمت پر پلانٹ چالو کر کے سپلائی بحال کی جائے،ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا مطالبہ۔ قیمتیں بڑھنے سے غریب عوام پر بوجھ بڑھ گیا۔ سگنیچر بونس اور پریمیم بونس کے نام پر جگہ ٹیکس ختم کرنے پر عرفان کھوکھر کا اوگرہ کو خراج تحسین۔ لوکل ایل پی جی پیداوار کو تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں میں میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے اور شرط عائد کی جائے کہ اس میں 50% امپورٹ کو شامل کر کے صارفین کیلئے ایک قیمت مقرر کی جائے تو قیمت میں 30فیصد کمی آسکتی ہے۔

ایل پی جی پروڈیوسر مافیا کو لگام ڈالنا ضروری ہو گیا۔30 اگست 2018 کو لاہور میں بہت بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اگر ایل پی جی کی قیمتوں کو قابو نہ کیا گیا تو 5 ستمبر 2018 کو خیبر سے کراچی تک شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا AC طیب طاہر کی برطرفی اور عرفان کھوکھر کے خلاف تھانہ شرقپور میں درج 336/18 جھوٹہ مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ