- Home
- Business
- Business News
- حکومت معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے خواتین کی حوصلہ افزائی کرے،میاں زاہد حسین
حکومت معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے خواتین کی حوصلہ افزائی کرے،میاں زاہد حسین
بدھ 26 ستمبر 2018 18:24
(جاری ہے)
میاں زاہد حسین نے اٹک ویمن چیمبر کے وفد اور پیٹرن انچیف حنا منصب خان سے گفتگو میںکہا کہ اٹک روایتی دستکاری بشمول دیدہ زیب جوتے، خوبصورت نقش ونگار والے فرنیچر اور دیگر لکڑی کے سامان ، کھڈی پر بنائے گئے بیڈ شیٹس، ٹیبل کورز، کپڑوںاور کمبلوں کے لئے ملک بھر میں شہرت رکھتا ہے ۔
حکومت پنجاب کی پری انوسٹمنٹ سروے کے مطابق اٹک شہر میں خواتین کے لئے دستکاری، فیشن ڈیزائننگ، بیوٹی پروڈکٹس، فوٹوگرافی ، بیکری اور کنفیکشنری سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے اہم مواقع ہیں۔ ہنر مند اور تعلیم یافتہ خواتین پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ خواتین انٹرپرینیور کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فرسٹ ویمن بینک اور اخوت سمیت مائیکرو فائنانسنگ کے اداروں سے کاروباری خواتین قرضہ حاصل کرکے اپنے کاروبار کو وسعت دے سکتیں ہیں اور نیا کاروبار بھی شروع کرسکتی ہیں۔ خواتین کی معاشی ترقی میں شمولیت پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں انتہائی ضروری ہے تاہم اس جانب مطلوبہ توجہ نہیں دی جارہی۔ 1992کے لیبر سروے کے مطابق پاکستان کی 16فیصد خواتین ورک فورس کا حصہ تھیں جبکہ اقوام متحدہ کے صنفی عدم مساوات کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 25فیصد خواتین ورک فورس کا حصہ ہیں۔ تقریباً26سالوں میں خواتین ورک فورس میں صرف 9فیصد اضافہ ہوا ہے، جو انتہائی توجہ طلب ہے۔صنفی عدم مساوات کے عالمی انڈیکس پربھارت 130اورپاکستان150ویں نمبر پر ہے جبکہ جنوبی ایشیاء میںپاکستان سب سے نیچے ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کوقدرت نے بے حد صلاحیتوں سے نوازا ہے اور خواتین صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی بھی طرح مردوں سے کم نہیں ہیں لیکن خواتین کو معاشی میدان میں درپیش چیلینجز کو ختم کرنے کے لئے حکومت کوملک بھر میںقائم 15 ویمن چیمبرز آف کامرس کے ساتھ مل کر اقدامات کرنے چاہئیں۔ دنیا بھر میں آٹومیشن کی وجہ سے بہت سارے شعبوں میں تبدیلی آرہی ہے، جس کی وجہ سے انفرادی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ خواتین کی کیپیسٹی بلڈنگ کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔خواتین کو کام کرنے میں درپیش چیلینجز خصوصاًدوران کام ہراسمنٹ کو ختم کیا جائے اور خواتین کے مفادات کے تحفظ کے لئے موجود ملکی قوانین کے اطلاق کو یقینی بنایا جائے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ اٹک ، چکوال اور منسلکہ اضلاع میں خواتین کے لئے اعلیٰ اور پیشہ ورانہ تعلیم کے ادارے نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث خواتین گریجویشن کے بعد تعلیم جاری نہیں رکھ سکتیں۔ واہ اور ٹیکسلا میں اگرچہ پوسٹ گریجویشن کے مواقع موجود ہیں لیکن خواتین کے لئے ہاسٹلز نہ ہونے کے باعث دوسرے شہروں سے آنے والی خواتین کے لئے بے فائدہ ہے، حکومت اٹک، چکوال اور دیگر اضلاع میں خواتین کے لئے اعلیٰ تعلیمی اور کیپیسٹی بلڈنگ کے ادارے قائم کرے تاکہ خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکے۔Browse Latest Business News in Urdu
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..
پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ
ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ
فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..
زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے
حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر
بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..
PSX Live Index
Updated: 06:44:01pm | 26-04-2024
Status: Closed | Volume: 541,144,650 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary