او ایل ایکس نے اپنے برانڈکی نئی شناخت کے ساتھ ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی اور پروڈکٹ متعارف کرادیں

بدھ 7 نومبر 2018 19:02

او ایل ایکس نے اپنے برانڈکی نئی شناخت کے ساتھ ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی اور پروڈکٹ متعارف کرادیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) OLX سنہ 2006ء سے آن لائن کلاسیفائیڈ اشتہاروں کا مارکیٹ لیڈر ہے اور دنیا بھر میں کسٹمرز کو تقریباً ہر شے کی خریداری، بیچنے اور تبادلے میں مدد فراہم کرتا ہے۔عالمی سطح پر OLXپینتیسسے زائد مارکیٹوں اور پچاس سے زائد زبانوں میں لاکھوں کسٹمرز کو خدمات فراہم کرتا ہے۔گزشتہ روز، OLXنے اپنے قیام کے وقت سے اب تک کا سب سے بڑا اپ ڈیٹ جاری کیا ہے اورپوری ایپ اور ویب کے تجربہ کو تبدیل کرنے کے ساتھ برانڈ کی نئی شناخت متعارف کرائی ہے۔

دنیا بھر میں سے پاکستان وہ پہلا ملک ہے جہاں OLX نے اپنا نیا برانڈ اور پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے ؛ اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں OLX استعمال کرنے والے باقی دنیا کے OLXاستعمال کرنے والوں سے بھی پہلے ان تبدیلیوں کا تجربہ حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس تبدیلی سے کلاسیفائیڈ اشتہاروں کے تجربہ کو جدید بنانے اور پاکستان کے بارے میں ایک اہم مارکیٹ کاتصور اجاگر کرنے کے لیی OLX کے ارادے کا اظہار ہوتا ہے۔

OLXکے اعلان کے مطابق یہ تبدیلی روایتی کلاسیفائیڈ اشتہاروں سے بڑھ کر توسیع کی خواہش کا حصہ ہے۔ اس میں زیادہ اینڈ-ٹو-اینڈ سروسز پیش کی گئی ہیں اور استعمال کرنے والوں کو خریدو فروخت کے لیے زیادہ دانشمندانہ آپشنز فراہم کیے گئے ہیں۔اس موقع پر OLX Pakistan کے کنٹری منیجر، بلال باجوہ نے کہا،’’یہ ہمارا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے اور اس میں ہم بڑی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔

ان تبدیلیوں میں چیٹ، پوسٹنگ، براؤزنگ اور سوشل ایکسپیرئینس شامل ہیں جب کہ ایپ کا سائز 40 فیصد چھوٹا ہو گیا ہے۔‘‘ بلال باجوہ نے مزید کہا،’’یہ نیا ورژن، استعمال کرنے والوں کے تجربہ کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔ اس میں متعدد ایسے نئے فیچرزشامل کیے گئے ہیں جو استعمال کرنے والوں کے لیے خریدنا، اوربیچنا زیادہ آسان اور تیزتر بناتے ہیں۔

مثال کے طور پر، ممکن خریدار کو فروخت کرنے والے سے رابطہ کے لیے اب لاگ ان کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس طرح یہ اور بھی محفوظ ہو جاتا ہے۔یہ تمام تبدیلیاں اس بات کا نتیجہ ہیں کہ ہم نے اپنے کسٹمرز کی رائے کو اہمیت دی ہے اورایسے شعبوں میں جدت لائے ہیں جن سے ان کا تجربہ بہتر ہوگا اور خوشی حاصل ہو گی۔تاہم، زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ محض آغاز ہے اور ہم آئندہ مہینوں کے دوران مزید نئی جدتیں متعارف کراتے رہیں گے۔

‘‘برانڈ میں کی گئی نئی تبدیلی اور برانڈ کے نئے لوگو اور شناخت میں تبدیلی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئی OLX Pakistanکے ہیڈ آف مارکیٹنگ، عمار حسن نے کہا،’’ہمارے موجودہ برانڈ نے ہمارے لیے ، گزشتہ 11برسوں کے دوران، عمدہ کام کیا ہے۔ اب ہمارا بزنس عالمی قوت میں تبدیل ہو چکا ہے اور اب نئی خدمات OLX کی امبریلا کے نیچے آنے کی منتظر ہیں۔ہم نے نیا لوگو ڈیزائن اسٹوڈیو کی مدد سے تیار کیا ہے جو لندن میں موجود دنیا کی بہترین ڈیجیٹل ایجنسی ہے اور متعدد ٹیکنالوجی برانڈز مثلاً ٹوئٹر، ایئر بی این بی، ای اے اسپورٹس اور ٹنڈر کے ساتھ ان کے برانڈ کی تبدیلی کے لیے کام کر چکی ہے۔

ہم نتیجہ سے بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نئے برانڈ کا آرکیٹکچر پاکستان میں OLXers کے درمیان جانا پہچانا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان