رواں سال کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار میں غیر معمولی کمی بارے خدشات درست ثابت ہونے لگے

�ومبرتک جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر صرف86لاکھ71ہزار600بیلز کے برابر پھٹی پہنچی جوگزشتہ سال کے مقابلے میں6لاکھ بیلزکم ہے، کاٹن جنرز

اتوار 18 نومبر 2018 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) رواں سال کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار میں غیر معمولی کمی بارے خدشات درست ثابت ہونے لگے۔کاٹن جنرز ایسوسی ایشن،اپٹما اور کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے اشتراک سے جاری ہونے والے کپاس کے مجموعی ملکی پیداوار ی اعداد و شمار کے مطابق15 نومبر2018ء تک پاکستان بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر صرف86لاکھ71ہزار600بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں ریکارڈ6لاکھ87ہزار بیلز(7.35فیصد) کم ہیں۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب کے بڑے کاٹن زونز میں گنے کی بڑھتی ہوئی کاشت اور رواں سال کپاس کی بوائی کے دوران پانی کی غیر معمولی کمی کے باعث کپاس کے کاشتہ رقبے میں کافی کمی واقع ہوئی تھی جس کے باعث کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار میں غیر متوقع کمی دیکھی جا رہی ہے اور اس سے ملکی ٹیکسٹائل ملز کو اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے بیرون ملک سے کم از کم 35لاکھ بیلز کے لگ بھگ روئی درآمد کرنا پڑے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے کاٹن ائر2018 19کے لئے کپاس کا مجموعی ملکی پیداواری ہدف ابتدائی طور پر ایک کروڑ 43لاکھ37ہزار بیلز مختص کیا تھا جسے تمام کاٹن سٹیک ہولڈرز نے فوری طور پر مسترد کرتے ہوئی اسے ایک غیر حقیقت پسندانہ ہدف قرار دیا تھا لیکن سرکاری حکام اپنے اعداد وشمار پر ڈٹے رہے تاہم 12ستمبر کو کاٹن کراپ اسسمنٹ کمیٹی(سی سی اے سی)کے پہلے اجلاس میں ہی اس ہدف میں ریکارڈ 35لاکھ23ہزار بیلز کم کر کے نیا پیداوی ہدف ایک کروڑ8لاکھ47ہزار بیلز مختص کیا گیا تاہم یہ پیداواری ہدف بھی اب حاصل ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ کراپ زوننگ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروائے تاکہ کاٹن زونز میں گنے کی کاشت کم ہونے سے درآمدی روئی پر خرچ ہونے والے اربوں ڈالر اور لاکھوں ملین ایکڑ پانی بچایا جا سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کپاس کی ملکی پیداوار توقعات سے کم ہونے کے باعث روئی،آئل کیک اور کاٹن سیڈ کی قیمتوں میں آج سے شروع ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان سامنے آ سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب