پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست مندی ،سرمایہ کاروں کے 82ارب42 کروڑ روپے سے زائد ڈوچب گئے

منگل 11 دسمبر 2018 19:54

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست مندی ،سرمایہ کاروں کے 82ارب42 کروڑ روپے سے زائد ڈوچب گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے منگل کوزبردست مندی رہی اور کے ایس ای100کی39200،39100،39000اور38900کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کے 82ارب42 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت19.56فیصدکم جبکہ67.97فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب توانائی،کیمیکلز،سیمنٹ اوردیگرمنافع بخش سیکٹرمیںخریداری کے باعث کاروبار کاآغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس39338پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے دبائو کے باعث مقامی سرمایہ تذبذب کاشکار نظرآئے اوراپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس38800کی سطح پر آگیا تاہم ایک بار پھر غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس38851پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس447.67پوائنٹس کمی سی38851.96پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر343کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی80کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،231کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ32کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں82ارب42 کروڑ89لاکھ39ہزار650روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر78کھرب24 ارب20 کروڑ42لاکھ49ہزار723روپے ہوگئی ۔

،منگل کومجموعی طور پر12کروڑ40لاکھ11ہزار380شیئرزکا کاروبارہوا،جوپیر کی نسبت3کروڑ1لاکھ61ہزار660 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت39.99روپے اضافے سی6800.00روپے اورسازگار انجینئرنگ کے حصص کی قیمت10.84روپے اضافے سی247.65روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی سروس انڈسٹریزلمیٹڈکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت25.00روپے کمی سی725.00روپے اورماڑی پیٹرولیم کے حصص کی قیمت24.09روپے کمی سی1340.23روپے پر بند ہوئی ۔

منگل کو پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں91لاکھ52ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت11پیسے کمی سی25.00روپے اورامریلی اسٹیل کی سرگرمیاں85لاکھ73ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت1.37روپے کمی سی52.37روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس287.37پوائنٹس کمی سی18512.82پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس875.21 پوائنٹس کمی سی65548.16پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس241.52پوائنٹس کمی سی28551.5پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ