پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروںکی38ارب89 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے

پیر 17 دسمبر 2018 19:28

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروںکی38ارب89 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکواتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی38400اور38500کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروںکی38ارب89 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت32.17فیصدکم جبکہ56.59فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

پیر کو کاروبار کاآغاز ملے جلے رجحان سے ہوا، تاہم امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے دبائو کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ سائیڈ لائن روپے جس کے نتیجے میں پیرکو مارکیٹ میں صرف6کروڑ68لاکھ شیئرزکا کاروبار ہوا۔تاہم حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ، کیمیکل اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باوجود مارکیٹ میں مندی چھائی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 38203پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیابعدازاں غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 38300کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس276.49پوائنٹس کمی سے 38309.17پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر311کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی113کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،176کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں38ارب89 کروڑ7لاکھ45ہزار433روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر77کھرب19 ارب65 کروڑ85لاکھ81ہزار8روپے ہوگئی ۔

پیرکومجموعی طور پر6کروڑ68لاکھ26ہزار640شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت3کروڑ16لاکھ95ہزار590 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سی8850.00روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت16.84روپے اضافے سی910.59روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک ٹوبیکوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت47.65روپے کمی سی2282.85روپے اورماڑی پیٹرولیم کے حصص کی قیمت41.93روپے کمی سی1312.78روپے پر بند ہوئی ۔

پیرکوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ39ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت32پیسے اضافے سی12.95روپے اورکے الیکٹرک کی سرگرمیاں68لاکھ79ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت15پیسے اضافے سی5.80روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس190.16پوائنٹس کمی سی18215.75پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس451.46 پوائنٹس کمی سی64680.64پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس144.49پوائنٹس کمی سی28182.47پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا