پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے چوتھے روز بھی تیزی

کے ایس ای 100 انڈیکس 944 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 581 پر بند ہوا

جمعرات 23 مئی 2019 21:10

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے چوتھے روز بھی تیزی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پھر تیزی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 944 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 581 پر بند ہوا۔جمعرات کو بھی کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر ا?ئی اور کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 994 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 35 ہزار 631 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر سے مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی جبکہ 100 انڈیکس میں ابتدائی دو گھنٹے میں ہی 850 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جمعرات کو بھی کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 850 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 437 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی ا?دھے گھنٹہ کے دوران ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 559 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 194 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

گزشتہ روز ڈالر کی کمی کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر بھی نظر آئے جبکہ کاروباری حضرات کی جانب سے سرمایہ نکالنے کا سلسلہ تھم گیا اور شیئرز کی لین دین عروج پر رہی۔کاروبار کے ا?غاز سے ہی مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت میں تیزی رہی جبکہ سرمایہ دار بھی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کے باعث مطمئن نظر آئے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ سپورٹ فنڈز کی خبروں پر اسٹاک مارکیٹ میں خریداری کا رجحان بڑھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 164,340,750 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6,389,608,028 بنتی ہے۔گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی نظر آئی اور کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا نظر آیاجبکہ 100 انڈیکس 1195 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 34 ہزار 637 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ تین ماہ کے دوران بدھ کو پہلی بار 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتا نظر آیاتھا۔منگل کو بھی کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 191 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 442 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ