اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے زبردست تیزی، 2537 پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری ہفتے میں 89کروڑ شیئرز کے سودی30ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 393ارب روپے بڑھ کر 7205ارب روپے ہوگئی

ہفتہ 25 مئی 2019 14:04

اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے زبردست تیزی، 2537 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی کارجحاب دیکھا گیااورکے ایس ای100انڈیکس میں 2 ہزار537 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی اسٹاک مارکیٹ میں سپورٹ فنڈ کی یقین دہانی بھی کام کرگئی، شدید مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 122 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35703 پر بند ہوا۔ایک ہفتے کے دوران 2537 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو دس سال کے بعد کسی ایک ہفتے میں اتنا بڑا اضافہ ہے۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 35 ہزار 703 پوائنٹس کی سطح پر بندہوا۔ انڈیکس میں 7 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

حصص کی مالیت میں 400 ارب روپے اضافہ جبکہ شیئر کی کل مالیت 7200 ارب روپے ہوگئی۔

کاروباری ہفتے میں3413 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا۔کاروباری ہفتے میں 89 کروڑ شیئرز کے سودی30 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 393 ارب روپے بڑھ کر 7205 ارب روپے ہوگئی ہے۔گزشتہ ہفتے ڈالرنے بھی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوا، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 97 پیسے مہنگا ہو کر 150 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔ اس ہفتے ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 151 روپے 95 پیسے تک بھی پہنچا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 151 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ اسکی بلند ترین سطح 154 روپے بھی دیکھی گئی تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..