پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی ،سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 51ارب 84کروڑ88لاکھ روپے کا نقصان

پیر 10 جون 2019 21:36

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی ،سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 51ارب 84کروڑ88لاکھ روپے کا نقصان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2019ء) عید وہفتہ وار طویل تعطیلات کے بعد پیر کو کھلنے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں رہی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس35ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 937.74پوائنٹس کی کمی سی34567.55پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ78.34فی صد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 51ارب 84کروڑ88لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔

اور کاروباری حجم بھی صرف 9کروڑ17لاکھ 36ہزار شیئرز کی لین دین تک محدود رہا۔ عیدالفطر اور ہفتہ وار چھ روزہ طویل تعطیلات کے بعد پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس میں ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور منگل کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے تناظر میں سیاسی ومعاشی لحاظ سے غیر واضح صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری کے بجائے سرمایہ نکالنے کو ترجیع دی جس کے نتیجے میںمندی چھائی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 34477پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی پہنچ گیا تھا بعد ازاں ریکوری آنے سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 937.74پوائنٹس کی کمی سی34567.55پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 511.46پوائنٹس کی کمی سی16276.23 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 542.14پوائنٹس کی کمی سی25350.62پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر314کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سی49کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،246کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میںیک کھرب 51ارب 84کروڑ88لاکھ روپی کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب95ارب80کروڑ87لاکھ روپے ہوگئی۔

پیرکو کومجموعی طور پر9کروڑ17لاکھ36ہزار شیئرز کاکاروبارہواجومایوس کن کاروباری حجم قرار دیا جارہا ہے۔گزشتہ روز قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے شیلڈ کارپوریشن کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت9.50روپے اضافے سی199.50 روپے اورال عباس شوگرمل کے حصص کی قیمت6.16روپے اضافے سی191.90روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت201.48روپے کمی سی6947.02روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت41.56روپے کمی سی1390.63روپے ہوگئی ۔

پیر کو نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک، بینک آف پنجاب، یونٹی فوڈز،لوٹی کیمکل ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،ٹی آر جی پاکستان ،پاک انٹر بلک ،یونائیٹیڈ بینک ،سوئی نادرن گیس کمپنی اور ورلڈ کال ٹیلی کام کے حصص سرفہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب