وزارت پٹرولیم نے تیل اور گیس کی پیداوارمیں اضافے کیلئے سندھ اور بلوچستان میں مختلف بلاکس میں لائسنس جاری کردیئے

جمعرات 20 جون 2019 12:58

وزارت پٹرولیم نے تیل اور گیس کی پیداوارمیں اضافے کیلئے سندھ اور بلوچستان میں مختلف بلاکس میں لائسنس جاری کردیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) وزارت پٹرولیم نے ملک میں تیل اور گیس کی پیداوارمیں اضافے کیلئے سندھ اور بلوچستان میں مختلف بلاکس میں لائسنس جاری کردیئے ہیں۔ اس سلسلے میں جمعرات کو یہاں دستخطوں کی تقریب منعقد ہوئی ، نئے بلاکس میں لائسنسوں کے اجراء کیلئے سیکرٹری پٹرولیم میاں اسد حیائوالدین اورپاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور او جی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹرز نے دستخط کئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی ندیم بابر بھی موجود تھے۔ جن نئے بلاکس کیلئے لائسنس جاری کئے گئے ہیں ان میں بلاک نمبر2768-1(سورہ)،بلاک نمبر3069-10(موسی خیل) اور بلاک نمبر2667-9(خضدار) شامل ہیں۔ یہ بلاکس سندھ اوربلوچستان میں واقع ہیں۔

(جاری ہے)

سورہ بلاک سکھر اورخیرپورمیں1151.70مربع کلومیٹر جبکہ خضدار سائوتھ بلاک خضدار اور ضلع دادو کے علاقوں میں2493.36مربع کلومیٹر اور موسی خیل بلاکس موسی خیل اور ژوب کے اضلاع میں2176.15مربع کلومیٹر کے رقبے پرمحیط ہیں اور ان بلاکس میں تین سال کے عرصہ میں کم ازکم ایک کروڑ36لاکھ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت پٹرولیم مصنوعات کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور تیل اور گیس کے شعبے میں ملک کو خودکفیل بنانے کیلئے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی