پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے 1کھرب15ارب6کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے

کے ایس ای100انڈیکس33600،33500،33400،33300،33200،33100اور33000کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا

پیر 15 جولائی 2019 19:40

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے 1کھرب15ارب6کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کواتارچڑھائو کے بعدزبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس33600،33500،33400،33300،33200،33100اور33000کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کے 1کھرب15ارب6کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت24.64فیصدزائدجبکہ86.60فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری،وفاقی بجٹ 2019-20میں ٹریڈرز کے تحفظات ،فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور سرمایہ کاری سے گریزکیا، جس کے نتیجے میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32895پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس کی 32900کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس714.14پوائنٹس کمی سی32958.35پوائنٹس پر بندہوا۔پیر کو مجموعی طورپر321کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی33کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،278کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں341کھرب15ارب6کروڑ9لاکھ21ہزار455روپے کی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر66کھرب90ارب11کروڑ40لاکھ39ہزار605روپے ہوگئی۔

پیرکومجموعی طور پر6کروڑ91لاکھ91ہزار850شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت1کروڑ36لاکھ82ہزار100شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے اٹلس ہنڈالمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت14.94روپے اضافے سی319.94روپے اورہینوپاک موٹرزکے حصص کی قیمت8.50روپے اضافے سی310.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی سائفرفائبرکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت23.69روپے کمی سی1011.31روپے اورسروس انڈسٹریزلمیٹڈ کے حصص کی قیمت20.00روپے کمی سی455.00روپے ہوگئی ۔

پیرکومیپل لیف کی سرگرمیاں55لاکھ46ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت68پیسے کمی سی21.02روپے اورٹی آرجی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں53لاکھ12ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت66پیسے کمی سی14.36روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس360.85پوائنٹس کمی سی15574.00پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1402.05پوائنٹس کمی سی51883.84پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس420.38پوائنٹس کمی سی24231.79پوائنٹس پربندہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ