ڈالر کی اجارہ داری ختم

وفاقی حکومت کا چین سے تمام تجارت اور معاہدے مقامی کرنسی میں کرنے کا فیصلہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 1 ستمبر 2019 15:01

ڈالر کی اجارہ داری ختم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 ستمبر2019ء) حکومت نے ڈالر کی اجارہ داری ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس مقصد کے لیے وفاقی حکومت اور چینی حکومت نے مل کر طے کیا ہے کہ اب سے پاکستان اور چین کے درمیان تمام تجارت اور معاہدے مقامی کرنسی میں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے چین سے تمام تجارتی معاہدے مقامی کرنسی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کا حجم 14 ارب 60 کروڑ ڈالر رہا ہے جس میں سے پاکستان نے چین سے 12 ارب 70 کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد کیں جبکہ برآمدات کا حجم صرف ایک ارب 86 کروڑ ڈالر رہا اور اس طرح پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی خسارہ 10 ارب ڈالر سے زائد رہا۔

(جاری ہے)

اسی طرح مالی سال 17-2016 میں پاکستان کا چین سے تجارتی خسارہ 12 ارب 67 کروڑ ڈالر سے زائد رہا جبکہ مالی سال 18-2017 میں یہ خسارہ 14 ارب ڈالر رہا۔

اب پاکستان سے چین کے تجارتی خسارے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر ایک خاص سطح پر برقرار رکھنے کے لیے پاکستانی حکومت نے پاک چین تجارت امریکی ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے تمام وزارتوں، ڈویژنز اور ان کے ماتحت اداروں اور منسلک محکموں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ چائنیز کمپنیوں و برآمد کنندگان کے ساتھ تمام لین دین اور معاہدے چائنیز کرنسی یوآن میں کئے جائیں گے۔

دوسری جانب امریکہ اور چین کے تجارتی تنازع میں نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے، چین نے امریکی خام تیل پر پانچ فیصد ٹیکس وصولی شروع کر دی ہے جبکہ امریکہ 125 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر 15 فیصد ٹیکس وصول کرے گا،دونوں ملکوں کے تجارتی تنازع کے دوران ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ چین نے امریکی خام تیل پر ٹیکس عائد کیا ہے ،امریکہ نے جن چینی مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کیا ہے ان میں سمارٹ سپیکرز، ہیڈ فونز اور مختلف اقسام کے جوتے شامل ہیں۔ چین نے بھی امریکی اقدام کے جواب میں 75 ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ اتوار سے کتنی مالیت کی مصنوعات پر ٹیکس وصولی کا آغاز کیا گیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ