حکومت نے بھارت سے فارماسیوٹیکل مصنوعات کی درآمد پر عائد پابندی ختم کرکے بہتر فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد چیمبر

جمعرات 5 ستمبر 2019 18:10

حکومت نے بھارت سے فارماسیوٹیکل مصنوعات کی درآمد پر عائد پابندی ختم کرکے بہتر فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد چیمبر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2019ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد حکومت نے بھارت سے فارماسیوٹیکل مصنوعات کی درآمد پر عائد پابندی ختم کرکے ایک بہتر فیصلہ کیا ہے کیونکہ پابندی کی وجہ سے نہ صرف زندگی بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا تھا بلکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہو سکتا تھا، حکومت خصوصی مراعات کے ذریعے فارماسیوٹیکل مصنوعات کی ملک کے اندر پیداوار کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ پاکستان ادویات کے خام مال کی پیداوار میں خودکفالت حاصل کرکے اس کی درآمدات پر انحصار سے چھٹکارہ حاصل کر سکے۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں سمیت 750 سے زائد فارماسیوٹیکل کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور اسلام آباد میں بھی یہ کثیر تعداد میں موجود ہیں جو ادویات تیار کرنے کیلئے زیادہ تر خام مال بھارت سے درآمد کرتی ہیں، دیگر ممالک کے مقابلہ میں بھارت سے خام مال ان کو سستا پڑتا ہے تاہم پابندی عائد ہونے کی وجہ سے ان کو لائف سیونگ ادویات کی تیاری میں مشکلات کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان کا اہم مسئلہ حل کرکے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی فارماسیوٹیکل مارکیٹ کا سائز 2020ء تک 3 سو ارب روپے سے تجاوز کر سکتا ہے اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری ہر سال خام مال کی درآمد پر اربوں روپے خرچ کرتی ہے جس سے نہ صرف ملک کا قیمتی زرمبادلہ ضائع ہوتا ہے بلکہ ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ملک کے اندر ہی فارما انڈسٹری کیلئے خام مال تیار کرنے کی حوصلہ افزائی کرے اور اس شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے بہتر مراعات فراہم کرے تا کہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار اس شعبے میں سرمایہ کاری کر سکیں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رافعت فرید اور نائب صدر افتخار انور سیٹھی نے کہا کہ 2018-19ء میں پاکستان کی فارماسوٹیکل برآمدت 22کروڑ ڈالر سے بھی کم تھیں جو ہمارے لئے کوئی حوصلہ افزا بات نہیں ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بہتر مراعات و ترغیبات کے ذریعے ادویات کے خام مال کی ملک کے اندر پیداوار کی حوصلہ افزائی کرے تو پاکستان بھی اربوں ڈالر کی ادویات برآمد کر سکتا ہے جس سے نہ صرف فارما انڈسٹری مزید مضبوط ہو گی بلکہ ہماری معیشت کیلئے فائدہ مند نتائج برآمد ہوں گے۔ لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اس سلسلے میں بہتر پالیسی سازی کرے اور فارما انڈسٹری کو مضبوط بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب