پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بلندیوں کی جانب تیزی کیساتھ گامزن رہی

کے ایس ای100انڈیکس900پوائنٹس بڑھ گیا اور انڈیکس33ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 19:21

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بلندیوں کی جانب تیزی کیساتھ گامزن رہی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بلندیوں کی جانب تیزی کیساتھ گامزن رہی ،کئی ہفتوں کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں پانچوں دن تیزی کا رجحان غالب رہاجس کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس900پوائنٹس بڑھ گیا اور انڈیکس33ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔ کاروباری تیزی کے سبب 144ارب روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 65کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔

گو کہ گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں پہلے دن انڈیکس صرف8پوائنٹس بڑھا جس کی وجہ لسٹڈ کمپنیوں کی سہ ماہی کے اختتام کی وجہ سے حسابات میں مصروفیت اور بیشتر شعبوں کی مارکیٹ میں عدم دلسپی بتائی جاتی ہے مگر اسکے بعد آنیوالے دنوں میں مسلسل تیزی کے رجحان نے انڈیکس کو بلند سطح پر پہنچا دیا،سیمنٹ سیکٹر سمیت شعبہ جاتی بنیادوں پر خریداری سرگرمیوں ۔

(جاری ہے)

تاجروںو صنعتکاروں کی آرمی چیف سے ملاقات کے بعدریفنڈز،ٹیکسیئیشن و دیگر مسائل حل ہونے کی امید ،پاکستان کی میزبانی میں امریکہ طالبات مذاکرات اور9ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی اطلاعات سے مارکیٹ میں تیزی کے اثرات دیکھے گئے ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 962.51پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 32070.81پوائنٹس سے بڑھ کر33033.32پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 494.95پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس14998.07پوائنٹس سے بڑھ کر15493.02پوائنٹس ہو گیاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 23430.12پوائنٹس سے بڑھ کر23972.47پوائنٹس پر جا پہنچا ۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب 44ارب58کروڑ32لاکھ40ہزار586روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب9ارب40کروڑ37لاکھ 55ہزار167روپے سے بڑھ کر65کھرب53ارب98کروڑ69لاکھ95ہزار753روپے ہو گیا ۔گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس33053.79پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا تھا تاہم کاروباری اتار چڑھائو کے باعث پہلے دن انڈیکس31930.16پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ9ارب روپے مالیت کی32کروڑ42لاکھ60ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم4ارب روپے مالیت کی16کروڑ60لاکھ47ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1869کمپنیو ں کا کاروبا ر ہوا جس میں سے 1204کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،583میں کمی اور82کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کارروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ ،بینک آف پنجاب ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،میپل لیف ،پاک انٹر نیشنل بلک ،پاک الیکٹرون ،سوئی سدرن گیس کمپنی ،فوجی سیمنٹ،ڈی جی کے سیمنٹ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،دوست اسٹیل لمیٹڈ ،ایگری ٹیک لمیٹڈ ،سوئی نادرن گیس ،لوٹے کیمیکل ،بینک آف پنجاب ،ڈی جی کے سیمنٹ ،پاور سیمنٹ ،صدیق سنز ٹن ،ڈیسکون آکس چیم اورانٹر نیشنل اسٹیل لمیٹڈ سر فہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب