ملک کے طول و عرض میں بھوک بڑھ رہی ہے: میاں زاہد حسین

قابو نہ پایا تو بھاری سیاسی و اقتصادی قیمت ادا کرنا پڑے گی، فوڈ سیکورٹی کے لئے قانون سازی کی جائے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:46

ملک کے طول و عرض میں بھوک بڑھ رہی ہے: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب ملک کے طول و عرض میں بھوک بڑھ رہی ہے اوراگر بھوک پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تواس کی بھاری سیاسی و اقتصادی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

کئی دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی فوڈ سیکورٹی کو ہر شہری کا بنیادی حق قرار دینے کے لئے قانون سازی کی جائے تاکہ آج کے صحت مند بچے کل معاشرے پر بوجھ بننے کے بجائے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے مگر اسکے باوجود فوڈ سیکورٹی کا سنگین مسئلہ موجود ہے کیونکہ اشیائے خورد و نوش کی کوئی کمی نہیں مگر انکی قیمت زیادہ ہے جسکی وجہ سے غریب غذائیت حاصل نہیں کر پاتے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں5 سال سے کم عمر کے بچوں میں سے نصف بھوک کا شکار ہیں ۔مغربی ممالک میں جہاں بچوں کی بڑی تعداد موٹاپے کا شکار ہو رہی ہے وہیں ترقی پذیر ممالک میں انھیں مناسب خوراک میسر نہیں ہے جس سے انکی ذہنی اور جسمانی نشوونما پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔پاکستان ان 7 ممالک میں شامل ہے جہاں غذائیت کے مسائل کا شکار ہونیوالے بچوں کی اکثریت ہے۔

یہاں بچوں کی اموات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ اور زچگی میں اموات کا تناسب بھی بہت زیادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھوک مٹانے کے لئے اقتصادی مواقع کی فراہمی ،دولت کی مساوی تقسیم، زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی اور سرپلس پیداوار کو ضائع کرنے کے بجائے غریبوں تک پہنچانا ضروری ہے تاکہ ملک میں صحت عامہ کے مسائل حل کئے جا سکیں۔اس وقت پاکستان 119 ممالک کی درجہ بندی میں 106 نمبر پر ہے جبکہ بھارت سے اس تین درجہ بہتر ہے۔

دنیا کے درجنوں ممالک میں بھوک پر تحقیق کے دوران یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ لنگر بھوک مٹانے کا کارآمد نسخہ نہیں ہے ۔یہ بھوک کا عارضی حل ہے جس سے سفید پوش ضرورت کے باوجود توہین کے خوف سے ان سے دور رہتے ہیں اور صرف آخری درجہ کے غریب ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔اسی وجہ سے بہت سے ممالک جو بھوک ختم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں انھوں نے لنگروں کے بجائے ہنر کی تربیت ، روزگار کی فراہمی اور دیگر اقتصا دی اقدامات کئے جو نتیجہ خیز رہے ہیں۔برازیل میں 2003 میں بھوک کے خاتمہ کا پروگرام شروع کیا گیا جس سے دو کروڑ افراد غربت کی دلدل سے باہر نکل آئے جس کا مطالعہ پاکستان کے لئے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ