پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں48ارب 45کروڑ66لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ

منگل 10 دسمبر 2019 23:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوریکوری آئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس 221.79پوائنٹس کے اضافے سی40664.60پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ50.04فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 48ارب 45کروڑ66لاکھ روپے بڑھ گئے تاہم کاروباری حجم کی نسبت20.44فیصد کم رہا ۔

گزشتہ روز اسٹاک ایکس چینج میںٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے پیر کو جاری رہنے والے مندی کے زیر اثرحصص فروخت کا رجحان منگل کو ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں بھی دیکھنے میں آیاجس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 40259پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری شروع ہوئی جس سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 40699پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں معمولی کریکشن سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 221.79پوائنٹس کے اضافے سی40664.60پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 78.88پوائنٹس کے اضافے سی18529.85پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 184.30پوائنٹس کے اضافے سے 28967.89پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 189کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ161میںکمی اور25میں استحکام رہا بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 48ارب 45کروڑ66لاکھ روپے کے اضافے سی78کھرب18ارب31کروڑ64لاکھ روپے ہوگئی جب کہ کاروباری حجم 25کروڑ46لاکھ 22ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوپیرکی نسبت 6کروڑ54لاکھ 55ہزار شیئرز کم ہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھائو میں380.36روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر 7987.61روپے ہو گئی اسی طرح38روپے کے اضافے سے سیپ ہائر فائبرکے حصص کی قیمت 809.67روپے پر جا پہنچی تاہم اٹسوکا اورپاک سوزوکی کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 14.18روپے اور 13.60 کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعداٹسوکا کے حصص کی قیمت کم ہو کر350.94روپے اورپاک سوزوکی کے حصص کی قیمت262.79روپے ہو گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز،فوجی فوڈز،کے الیکٹرک ،لوٹی کیمکل،ایگری ٹیک ،ہیسکول پٹرول ،میپل لیف ،فوجی سیمنٹ،سوئی سدرن گیس کمپنی اوربینک آف پنجاب کے شیئرز سرفہرست رہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..