بزنس کمیونٹی معیشت کا اہم ترین جزو ہے،ملکی معیشت کے فروغ کیلئے تاجر برادری کا کردار ناگزیر ہے،

حکومت کاروبار کیلئے مناسب ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے اور برآمدات کے فروغ کیلئے نجی شعبہ کے ساتھ مل کر کام کر نا چاہتی ہے، چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ سے گفتگو

ہفتہ 11 جنوری 2020 16:22

بزنس کمیونٹی معیشت کا اہم ترین جزو ہے،ملکی معیشت کے فروغ کیلئے تاجر برادری کا کردار ناگزیر ہے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2020ء) چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی معیشت کا اہم ترین جزو ہے اورملکی معیشت کے فروغ کیلئے تاجر برادری کا کردار ناگزیر ہے جو موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کاروبار کیلئے مناسب ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے اور صنعت و تجارت اور برآمدات کے فروغ کیلئے نجی شعبہ کے ساتھ مل کر کام کر نا چاہتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان اقبال شیخ سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کا مقصد تاجر برادری کیلئے پالیسی سازی کیلئے تجاویز پیش کرنا تھا۔ چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی معیار پر پورا اُترنے اور اپنی مصنوعات میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کریں، تاجر برادری برآمدات کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرے اور ان کے حل کیلئے حکومت کو آگاہ کرے۔

انہوں نے تجارت خصوصا برآمدات میں اضافے کیلئے نئی مارکیٹیں تلاش کرنے پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو صنعت و تجارت اور معیشت کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سٹیک ہولڈرز بشمول تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے تعاون سے تمام معاشی چیلنجز پر قابوپانے کیلئے پُر عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارت ، ایکسپورٹس، ٹیکس، ریوینیو اور ملازمت کے مواقعوں کی فراہمی میں تاجر برادری کا کردار ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے تجارتی اور پارلیمانی وفود بنیادی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے چیئر مین سینیٹ کو آگاہ کیا کہ لاہور چیمبر نے رواں سال کو برآمدات کے فروغ کا سال قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کیلئے لائحہ عمل ترتیب دینا ہو گا جس میں نئی مارکیٹوں کو شامل کرنے پرخصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیشہ ورانہ تربیت یافتہ افرادی قوت کا حامل ملک ہے تاہم ہمیں ہنر مند افرادی قوت بھی برآمد کرنی چاہیے جس سے پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ میں کم از کم دو گنا تک اضافہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خطے کے دیگر ممالک سے مقابلے کا خوف نہیں ہونا چاہیے بلکہ متوازن ڈیوٹی سٹرکچر ، سبسڈیز ، پیداواری لاگت اور نان ٹیرف بیرئیر سمیت ہر سطح پر یکساں مواقعوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عالمی حلال فوڈ انڈسٹری کا حجم تین کھرب ڈالر ہے

Browse Latest Business News in Urdu

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ