لاہور چیمبر میں لیبر ڈیپارٹمنٹ ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کر دیاگیا

لاہور چیمبر میں قائم لیبر ہیلپ ڈیسک سے ممبران کے مسائل جلد حل ہوں گے، انصر مجید خان ،عرفان اقبال شیخ

جمعہ 17 جنوری 2020 19:29

لاہور چیمبر میں لیبر ڈیپارٹمنٹ ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کر دیاگیا
لاہور۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) صوبائی وزیر برائے لیبر انصر مجید خان اور صدر لاہور چیمبر آف کامرس عرفان اقبال شیخ نے لاہور چیمبر میں لیبر ڈیپارٹمنٹ ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کر دیاجس کے بعد لاہور چیمبر اپنے ممبران کی سہولت کیلئے دس سے زائدمختلف ہیلپ ڈیسک رکھنے کی وجہ سے تمام چیمبرز میں سب سے آگے ہے۔ اس موقع پرلاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر ، نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد ، اس موقع پر سیکریٹری لیبر سارہ اسلم، ڈائریکٹر جنرل لیبر فیصل نثار ، کمشنر پیسی تنویر اقبال تبسم ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران خادم حسین اور عاقب آصف بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور چیمبر میں قائم لیبر ہیلپ ڈیسک سے تاجر برادری اور محکمہ کے مابین فاصلہ کم ہو گا ، ساتھ ہی یہ ہیلپ ڈیسک لاہور چیمبر کے ممبران کے مسائل کے جلد حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تاجر برادری کی خدمت اور معاشی بحالی کے لئے حکومت کی کاوشوں کو آگے بڑھانے پر لاہور چیمبر کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ان معاشی اہداف کے حصول کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جلد ہی لیبر ڈیجیٹل کارڈ جاری کیا جائے گا جبکہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں لیبر وومن ہاسٹل کے قیام اور ٹیکسوں کو یکجا کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعرفان اقبال شیخ نے کہا کہ لیبر ہیلپ ڈیسک لاہور چیمبر میں قائم گیارھواں فیسیلیٹیشن سینٹر ہے جبکہ اس سے قبل ٹریفک پولیس، نادرا، سمیڈا ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ایف بی آر، لیسکو، آئی پی او، ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اور حکومتی اداروں سے متعلق شکایات سنٹر تاجر برادری کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاروبارترقی کرے گا تو ہی معیشت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا کہ لاہور چیمبر نے تمام حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک میں کاروبار دوست ماحول کے فروغ کیلئے حکومت کیلئے بنیادی سفارشات ترتیب دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کافی عرصے سے ون ونڈو فیسیلٹی کے قیام کے حوالے سے کئی بار تجاویز پیش کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات جلد از جلد اٹھانے سے پاکستان کی کاروبای آسانیوں کے حوالے سے عالمی درجہ بندی میں حیثیت مزید مستحکم ہو گی۔انہوں نے وزیر کو آگاہ کیا کہ حال ہی میں انہوں نے وزیراعظم کو برآمدات بڑھانے کے لیے روڈ میپ پیش کیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب