پی ایس اوکے منافع میں جولائی تا دسمبر51 فیصد اضافہ

جمعرات 20 فروری 2020 14:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) پاکستان سٹیٹ آئل ( پی ایس او) کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2019ء کے لئے پی ایس او کا خالص منافع 6435 ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018ء کے دوران کمپنی کو 4249 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پی ایس او کے بعد از ٹیکس منافع میں 2186 ملین روپے یعنی 51 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منافع میں اضافہ کے نتیجہ میں پی ایس او کی فی حصص آمدن بھی 9.05 روپے کے مقابلہ میں 13.71 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران پی ایس او کی خالص آمدنی میں 4164 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اکتوبر تا دسمبر 2019ء کے لئے کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدنی 2906 ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ اکتوبر تا دسمبر 2018ء کے دوران پی ایس او نے صرف 68 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران پی ایس او کے بعد از ٹیکس منافع میں 2838 ملین روپے یعنی 4164 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدن 0.15 روپے کے مقابلہ میں 6.19روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی