توانائی شعبہ میں شفافیت کا فقدان معیشت کے لئے زہر قاتل ہے،میاں زاہد حسین

مسئلہ حل کرنے کے بجائے حقائق چھپانے ،اعداد و شمار کے ہیر پھیر پر زور ہے ،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

جمعہ 6 مارچ 2020 20:11

توانائی شعبہ میں شفافیت کا فقدان معیشت کے لئے زہر قاتل ہے،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ توانائی کے بیمار شعبہ میں شفافیت کا فقدان ہماری کمزور معیشت کے لئے زہر قاتل ہے۔گردشی قرضہ کے حجم کے بارے میں توانائی شعبہ کی بیوروکریسی اور ریگولیٹرمیں کافی فرق ہے جو حیران کن ہے۔

پاور سیکٹر بیوروکریسی اور نیپرا دونوں نہ تو مکمل طو ر پر غلط ہو سکتے ہیں اور نہ ہی درست۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ گردشی قرضہ دو کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے مگر اسے حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنے کے بجائے حقائق چھپانے اور اعداد و شمار میں ہیر پھیر پر زور ہے جو ملکی مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاور بیوروکریسی اپنے شعبے کے حالات بہتر بنا نے کے لیے کچھ کرنے کے بجائے کاغذات سے کھیلنا اور فرضی بہتری دکھانازیادہ پسند کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ شعبہ مسلسل زوال کا شکار رہ کر اب معیشت کے لئے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ ہر مسئلے کا ملبہ سابقہ حکومت پر ڈال کر مسائل سے بری الذمہ نہیں ہوا جا سکتا بلکہ مسائل کے حل کے لیے اس شعبے اور اسے درپیش مسائل کا تفصیلی تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔اس شعبہ کی بلنگ اور ریکوری سسٹم کو بہتر بنانا ہو گا، لائن لاسز کم اوربجلی چوری کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی ورنہ صورتحال بہتر بنانا ناممکن ہو جائے گا۔

اس شعبہ میں مس مینجمنٹ اور کرپشن کا خاتمہ کرنے کے بجائے سارا ملبہ صارفین پر ڈالنے کی پالیسی سے پیداوار اور برآمدات مسلسل متاثر ہو رہی ہیں جبکہ عوام پر بھی بوجھ مسلسل بڑھتا چلا جا رہا ہے۔مختلف اشیاء کی پیداوار مسلسل مہنگی ہو رہی ہے جس سے عوام کی قوت خرید پر منفی اثر پڑ رہا ہے جبکہ ا سمگلنگ کی حوصلہ افزائی بھی ہو رہی ہے اس لئے معیشت کو عدم استحکام میں مبتلاء کرنے والے اس سلسلہ کو ختم کیا جائے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ گردشی قرضہ کے خاتمہ کے لئے اس شعبہ کے اثاثے فروخت کیے جائیں اور نقصان میں چلنے والی کمپنیوں کو فوری طور پر فروخت کر دیا جائے۔ دیگر ناکام سرکاری کمپنیوں کو بھی فروخت کر کے حاصل ہونے والی آمدنی سے ملکی قرضوں اور گردشی قرضہ میں کمی کی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ