حکومت سٹیک ہولڈرز کیلئے معاون پالیسیاں ترتیب دے تو پاکستان حلال فوڈ کی بین الاقوامی تجارت میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے ، لاہور چیمبر

جمعرات 12 مارچ 2020 22:14

حکومت سٹیک ہولڈرز کیلئے معاون پالیسیاں ترتیب دے تو پاکستان حلال فوڈ کی بین الاقوامی تجارت میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے ، لاہور چیمبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2020ء) اگر حکومت سٹیک ہولڈرز کیلئے معاون پالیسیاں ترتیب دے تو پاکستان حلال فوڈ کی بین الاقوامی تجارت میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان اقبال شیخ نے لاہور چیمبر میں منعقدحلال انڈسٹری کے حوالے سے آگاہی سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔لاہور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران فیاض حیدر، ذیشان سہیل ملک، حلال ریسرچ کونسل کے ٹریننگ اینڈ کپیسٹی بلڈنگ مینیجر خالد حمید، مفتی رئیس احمد اور شہزاد احمد نے بھی خطاب کیا۔

صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ حلال فوڈ کی بین الاقوامی تجارت کا حجم ایک ٹریلین ڈالر سے زائد ہے ، پاکستان کا تمام تر وسائل رکھنے کے باوجود اس میں نہایت قلیل حصہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کواس شعبہ کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ حلال مصنوعات کا فروغ ہماراقومی ایجنڈا ہونا چاہیے، کیونکہ اس کے ذریعے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ حلال فوڈ کی عالمی تجارت کرنے والے دس بڑے ممالک میں کوئی بھی مسلم ملک شامل نہیں ہے۔ پاکستان بین الاقوامی سطح پر حلال گوشت کی برآمد کی بھرپور صلاحیت اور وسائل رکھتا ہے اور تھوڑی سی کوشش سے ہی اس مخصوص شعبے کی تجارت میں کئی گنا اضافہ کر سکتا ہے، جبکہ تھائی لینڈ سمیت کئی غیر مسلم ممالک نے اس شعبہ میں سب سے آگے جگہ بنا لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سو فیصد حلال پروڈکشن ،20کروڑ سے زائد صارفین کا حامل اور وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ میں لاکھوں حلال فوڈ صارفین تک براہ راست رسائی رکھتا ہے،مگر اس کے باوجود پاکستان کا اس شعبہ کی عالمی تجارت میں کردار بے حد کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس شعبہ کی پیداوار اور بہترین معیار کو یقینی بنا کر عالمی تجارت میںاہم جگہ بنا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلال فوڈ کی بین الاقوامی تجارت میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مسلم اکثریت کے باعث بھی حلال فوڈ کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ لاہور چیمبر حلال فوڈ کی برآمدات میں اضافے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہا ہے ، مگر حکومت کو اس شعبہ سے وابستہ صنعت کو خصوصی مراعات دینی ہوںگی تاکہ اعلیٰ کوالٹی حلال فوڈ کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے ۔

انہوں نے اس سیکٹر سے وابستہ ایکسپورٹر ز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ میں نئے تجارتی مواقع تلاش کریں اور تحقیق پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایکسپورٹرز کے ساتھ تعاون اس شعبے کی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مڈل ایسٹ، ایسٹ ایشیا، سینٹرل ایشیا، یورپ اور شمالی افریقہ میں سب سے زیادہ حلال فوڈ اور بیوریجز استعمال کئے جاتے ہیںلہٰذا پاکستانی حلال فوڈ پروڈکٹس کی برآمدات کے فروغ کیلئے ان خطوں پر توجہ دینا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ نجی شعبے کے تعاون کے ذریعے پالیسیاں ترتیب دے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی مصنوعات کی نمائش منعقد کرائے ۔ انہوں نے اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ